جیل میں مکھیوں والا کھانا بھی کھایا: سنجے دت

بالی وڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت نے جیل میں قید کے دوران مکھیوں والا کھانا کھانے کا انکشاف کیا ہے۔سنجے دت کا شمار فلم نگری کے سپر اسٹارز میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کیرئیر میں کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں لیکن نجی زندگی میں وہ کئی مشکلات میں گھرے رہے اور انہیں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس میں جیل بھی جانا پڑا۔سنجے دت گزشتہ سال فروری میں غیر قانونی اسلحہ کیس کی سزا پوری کرکے جیل سے رہا ہوئے لیکن اب بھی جیل سے جلدی رہا کرنے کے خلاف درخواست بمبئے ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔سنجے دت نے پونے کی یارواڈا جیل میں ساڑھے 3 سال قید کاٹی جس کے بعد اب انہوں نے جیل میں گزرے دنوں پر لب کشائی کرتے ہوئے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جیل کے اطراف کوڑا کرکٹ کے ڈھیر کے باعث مکھیوں کی بہتات تھی اور کئی مرتبہ مکھیاں ان کے کھانے میں بھی پائی گئیں۔انہوں نے جیل میں پیش آنے والے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جیل میں وہ  اور ان کے دوست یوسف ایک مرتبہ کھانا کھا رہے تھے کہ اس میں مکھی گرگئی جس پر یوسف نے کھانا چھوڑ دیا۔سنجے دت کے مطابق: ’’میں نے یوسف سے کھانا نہ کھانے کی وجہ پوچھی تو وہ کہنے لگا اس کے اندر مکھی پڑی ہے لہذا میں نے مکھی نکال کر پھینک دی اور اسے کھانا کھانے کو کہا تو اس نے کہا کہ اب تک 2 مکھیاں کھا چکے ہو جس پر میں نے بھی اسے پروٹین کے لیے مکھیاں کھانے کی تلقین کی۔‘‘یاد رہے کہ سنجے دت اپنی نئی آنے والی فلم ’’بھومی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو کہ رواں سال ستمبر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *