چین کی فوجی صلاحیتوں پر بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے: چینی وزارت دفاع

پہاڑ ہلانا آسان، چینی لبریشن آرمی کو ہلانا مشکل ہے، چینی فوج کی دفاعی صلاحیتوں میں مسلسل مضبوطی اور بہتری آئی ہے: چین نے بھارت کو خبردار کر دیا
بیجنگ: (وائس آف سوسائٹی نیوز) چینی وزارت دفاع نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ چین کی فوجی صلاحیتوں پر کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پہاڑ ہلانا آسان جبکہ چین کی لبریشن آرمی کو ہلانا بہت مشکل ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا چینی فوج کی دفاعی صلاحیتوں میں مسلسل مضبوطی اور بہتری آئی ہے، پہاڑ کو ہلانا آسان جبکہ چینی لبریشن آرمی کو ہلانا بہت مشکل ہے، چینی فوج اپنے علاقے کے دفاع کے لیے کوئی دخل اندازی برداشت نہیں کریگی۔ واضح رہے چین اور بھارت میں سکم کی سرحد پر حالات انتہائی کشیدہ ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *