گوجرانوالہ میں جیب تراش شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، تھپڑوں اور مکوں کی بارش

گوجرانوالہ: (سہیل عباس جٹ سے) میں شہریوں کی جانب سے قانون ہاتھ میں لینے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ سول اسپتال میں مبینہ جیب تراش شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، جسے شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔سول اسپتال کے باہر سوئے ہوئے معمر شخص کی جیب کاٹنے کے الزام میں شہریوں نے راشد نامی نوجوان کو پکڑ لیا اور اسے تھپڑوں، مکوں اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ تشدد کے بعد شہریوں نے نوجوان سے مرغا بنا کر معافی بھی منگوائی جبکہ موقع پر موجود سول اسپتال کے گارڈز کھڑے تماشہ دیکھتے رہے۔ شہریوں نے دل کی خوب بھڑاس نکالنے کے بعد نوجوان کو چھوڑ دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *