سونے کی فی تولہ قیمت میں 250روپے اضافہ

فی تولہ سونا50ہزار 750،دس گرام 43ہزار500روپے ریکارڈ کیا گیا فی اونس2ڈالر اضافے سے 1231ڈالر کا ہوگیا،چاندی 720روپے پر مستحکم
کراچی(کامرس ڈیسک)عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں2ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت 1231ڈالر ہوگئی ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 250روپے کا اضافہ دیکھا گیاجس کے بعدمقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 ہزار500روپے کی سطح سے بڑھ کر 50 ہزار 750 روپے ہوگئی، اسی طرح215روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت43ہزار500روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت720روپے کی سطح پر مستحکم رہی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *