نمائندہ خصوصی اظہر اقبال مُغل کی پاکستانی مشہور کھتک ڈانسر سونیا خان سے خصوصی گفتگو

س: آپ نے اپنے کیئرئیر کا آغاز کب اور کہاں سے شروع کیا
ج: میں نے اپنے کئیرئیر کا آغاز 2007 میں الحمرا کونسل سے کیا
س:آپ نے اس فیلڈ ہی میں آنا پسند کیوں کیا
ج:مجھے اس فیلڈ میں آنے کا بچپن سے ہی شوق تھا میری یہی خواہش تھی کہ میں بڑی ہو کر شوبز جوائن کروں
س: آ پ کو کھانے میں کیا پسند ہے
ج: مجھے کھانے میں چکن میچورین اور چکن مکھنی بہت پسند ہے
س: کوکنگ آتی ہے آپ کو کیا اچھا بنا سکتی ہیں
ج: جی ہاں مجھے کوکنگ آتی ہے اور میں چکن پریانی بہت اچھی بنا لیتی ہوں
س: اگر آپ ایکٹر نہ ہوتی تو کیا ہوتی
ج:مجھے آرٹ سے لگاؤ ہے اگر ڈانسر نہ ہوتی تو آرٹ کی ہی فیلڈ میں ہوتی
س: آج کل جو کام ہو رہا ہے اس میں کوئی تبدیلی آنی چاہئے
ج: آج کل جو کام ہو رہا ہے کافی بہتری آ رہی ہے اگر پچھلے سالوں کی نسبت کافی تسلی بخش کام ہو رہا ہے

س: آپ اپنے کام سے مطمئن ہیں
ج: ایک فنکار اپنے کام سے کبھی مطمئن نہیں ہوتا اس کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ بہتر سے بہتر کر سکے
س:مستقبل میں کیا کرنے کا اردہ ہے
ج: مستقبل میں مزید اچھا کام کرنے کی خواہش ہے، تاکہ میں کچھ نیا پیش کر سکوں
س: کوئی ایسی خواہش جو کہ پوری نہ ہوسکی ہو
ج: میری دیرنہ خواہش ہے کہ میں پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کروں
س:ا گر انڈیا جا کر کام کرنے کا موقع ملا تو کریں گی
ج: کیوں نہیں اگر انڈیا جا کر کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور کام کروں کی ایک فنکار کیلیئے اس کا فن ہی سب کچھ ہے
س:فلم میں کام کی آفر ہو تو کریں گی
ج: جی ہاں اگر فلم میں آفر ہوئی تو ضرور کروں گی لیکن اگر کوئی چیلجنگ رول ہو تو
س: کس پاکستانی ہیروکے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی
ج: میں فواد خان کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی کیوں کہ اس کی ایکٹنگ مجھے بہت اچھی لگتی ہے
س:شادی کب کر رہی ہیں
ج: جی میرا شادی کا 10 سال تک تو کوئی اردہ نہیں اس کے بعد سوچوں گی
س:کس شخصیت سے بہت متاثر ہیں آپ
ج: میڈم ناہید صدیقی جو کی پاکستان کی مشہور کھتک ڈانسر ہیں میں ان سے بہت متاثر ہوں
س: آپ کو وزیراعظم بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے
ج: اگر مجھے وزیر اعظم بنایا جائے تو آرٹ کو بہت فروغ دوں گی تاکہ نیو ٹینلنٹ کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے
س:پاکستانی عوام کو کوئی پیغام دینا چاہیءں گے
ج: سب لوگ بھائی چارہ قائم کریں اور فرقہ واریت سے بچیں آپس میں پیار محبت سے رہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *