گوجرانوالہ مون سون کے آغاز کے ساتھ ہی انسداد ڈینگی مہم مزید تیز ڈینگی ٹیموں کی طرف سے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس اور کیمیکل ٹریٹمنٹ جاری

گوجرانوالہ (نیوز رپوٹر وائس آف سوسائٹی نیوز)مون سون کا موسم شروع ہوتے ہی ضلع میں انسداد ڈینگی مہم کو مزید تیز کر دیا گیا۔ ڈینگی سرویلنس پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ڈینگی ٹیموں نے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کے دوران مختلف مقامات پر کیمیکل ٹریٹمنٹ بھی کی۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے ڈینگی کنٹرول ڈاکٹر بلال احمد نے ڈینگی ٹیموں کی چیکنگ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ٹائر شاپس، کباڑ خانوں، قبرستانوں، پانی کی ٹینکیوں، نرسریوں سمیت تمام اہم جگہوں پر ڈینگی لاروا کو چیک کیا جا رہا ہے اور ڈینگی خدشات والے مقامات کی کیمیکل ٹریٹمنٹ بھی کروائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آؤٹ ڈور کے ساتھ ان ڈور کی چیکنگ کا عمل بھی بلاتعطل جاری ہے اور گھروں میں ٹیمیں باقاعدگی سے وزٹ کر کے ڈینگی لاروا کو چیک اور اس کے ممکنہ ذرائع کا خاتمہ کر رہی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *