لدھیوالہ وڑائچ دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ڈاکو پندرہ سالہ بچےسے CD-125موٹر سائیکل چھین کر فرار

لدھیوالہ وڑائچ (چوہدری یاسین مہر سے )لدھیوالہ وڑائچ دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ڈاکو پندرہ سالہ بچے سےCD-125موٹر سائیکل چھین کر فرار تفصیلات کے مطابق محلہ اسلام آباد سے پندرہ سالہ ابوبکر اپنے بھائی کیساتھ موٹر CD-125نمبری GAk6327 پر سوار ہوکر قریبی جنرل سٹور سے سودا سلف لینے جا رہے تھے کہ اچانک راستے میں دو ڈاکو جو کہ موٹر سائیکل CD70 پر آئے اور آتے ہی گن پوائنٹ پر ان کو روک کر دھکا دیکر موٹر سائیکل CD-125چھین کر فرار ہوگئے 15پر اطلاع کرنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی S.H.Oتھانہ لدھیوالہ وڑائچ نے خودموقع پر پہنچ کر وقوعہ کا معائنہ کیا اور ملزموں کو جلد گرفتار کرنے کا دعوہ بھی کیا اور پولیس کاروائی شروع کر دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *