آذاد کشمیر کے اپوزیشن لیڈر کے گھرمیں قتل کی واردات

آذاد کشمیر (اسماعیل بٹ سے ) آزاد کشمیر کے اپوزیشن لیڈر سابق سینئر وزیر چوہدری یاسین کے ملازم دینہ جہلم کے وجاہت نے چوک صاحباں کے شاہد کو چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا قاتل گرفتار آلہ قتل برآمد قتل کی واردات چوک صاحباں میں چوہدری یاسین کے محل میں ہوئی پولیس موقع پر پہنچ گئی لاش تحویل میں لے کر تفشیش شروع کر دی قتل کیوں کیا وجہ معلوم نہ ہوسکی مقتول محمد شاہد شیخ چوک صاحباں کے غریب گھرانے کا رہائشی معصوم بچوں کا باپ تھا علاقہ میں خوف ہراس وائس آف سوسائٹی نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین کی رہائش گاہ چوک صاحباں چڑھوئی میں ان کے دینہ سے تعلق رکھنے والے ایک ملازم وجاہت نے چوک صاحباں کے غریب محمد شاہد شیخ کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا چوہدری یاسین کے گھریلو ذرائع نے ملازمین کی آپشی تلخی کو وجہ تنازع قرار دیا جمعرات کی صبح دس بجے کے قریب چوک صاحباں میں قائم محل میں یہ افسوس ناک واقع ہوا واقع کے بعد عوام موقع پر پہنچ گئ پولیس تھانہ ناڑ بھی موقع پر پہنچ گئی اور اور قاتل کو گرفتار کر کے قاتل کے خلاف مقدمی درج کر لیا قاتل دینہ کا رہائشی اور ایک عرصہ سے چوہدری یاسین کا ذاتی ملازم ہے قاتل کا ایک بھائی بھی چوہدری یاسین کا اسلام آباد میں ملازم ہے وارادت کے وقت دونوں بھائی چوک صاحباں میں موجود تھے منصوبہ بندی سے چوک صاحباں کے رہائشی کو قتل کیا گیا حادثاتی طور پر تفشیش کے بعد ہی معلوم ہوگا پولیس کا کچھ بھی کہنے سے مکمل انکار عوام علاقہ سل سوسائٹی کا تفشیش کو مکمل انجام تک پہنچا کر ایک غریب شہری کے قاتل اور اس کے مدد گار کو سزا دینے کا مطالبہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *