پائی خیل اورمضافات میں ملاوٹ شدہ چائے کی پتی کی بھرمارلوگ معدے اورپیٹ کے پیچیدہ امراض میں مبتلا

پائی خیل (نامہ نگار)پائی خیل اورمضافات میں ملاوٹ شدہ چائے کی پتی کی بھرمارلوگ معدے اورپیٹ کے پیچیدہ امراض میں مبتلا تفصیلات کے مطابق پائی خیل اورمضافات میں ملاوٹ شدہ چائے کی پتی کریانہ دکانوں اورگلی گلی مختلف برانڈوں اوردلکش پیکنگ میں پیک کرکے بیچاجارہاہے ۔اس ملاوٹ شدہ چائے کی پتی میں حرام جانوروں کاخون لگاکرتیارکی جاتی ہے جس کولوگ استعمال کرکے معدے اورپیٹ کے پیچیدہ امراض میں مبتلاہورہے ہیں ۔اس گھناؤنے کاروبارکرنیوالوں کے خلاف نوٹس نہ لیاگیاتواس کاسلسلہ وسیع ہوجائے گا۔عوامی حلقوں نے متعلقہ ارباب اختیارسے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *