جتوئی علی پور میں راتوں رات امیر ہونے کے چکر میں انسانی جانوں سے کھیلنےلگے

جتوئی ( وقاص اسلم رانا سے )علی پور میں راتوں رات امیر ہونے کے چکر میں انسانی جانوں سے کھیلنے والے مشہور و معروف ٹھیکیدار رانا آفتاب (متی تل ملتان ) ملک اعجاز گرمانی (بصیرہ مظفر گڑھ ) بے نقاب مرغی کے گوشت سے بچا کھچا کچرا اور غلاظت کی خریدو فروخت کا مکروہ دھندہ عروج پر انتظامیہ خاموش تماشائی تفصیل کے مطابق جتوئی علی پور سے راتوں رات امیر ہونے کے چکر میں انسانی جانوں سے کھیلنے والے مشہور و معروف ٹھیکیدار رانا آفتاب (متی تل ملتان )ملک اعجاز گرمانی ( بصیرہ مظفرگڑھ ) بے نقاب ہو گئے ہیں با وثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مبینہ ٹھکیدار مرغی کے گوشت سے بچا کھچا کچرا اور غلاظت کی خریدو فروخت کا مکروہ دھندہ کرتے ہیں اور دانستہ طور پر مسلمانوں کو حرام چیزیں کھانے اور حرام چیزیں استعمال کرنے پر مجبور کر دیا ہے مبینہ ٹھیکیداروں نے برائلر مرغیوں کے چھوٹے بڑے سب دکانداروں کو مرغی کے گوشت سے بچا کھچا کچرا اور غلاظت خریدنے کے لئے لوکھوں روپے ایڈونس دے رکھے ہیں شام ہوتے ہی ہر برائلر شاپ پر ہر برائلر شاپ پر کمیشن ایجنٹ رکشہ لے کر پہنچ جاتے ہیں اور اس پر مرغی کے گوشت سے بچا کھچا کچراوزن کر کے لاد کر اپنے محفوظ ٹھکانوں پر پہنچا دیتے ہیں جہاں سے ڈھیر مقدار میں اکٹھا کرنے کے بعد مظفر گڑھ ملتان کے مبینہ ٹھیکیداروں کے پاس پہنچا دیتے ہیں جنہوں نے کالے دھندے کو سفید کرنے کے لئے چھوٹے بڑے خفیہ کارخانے بنا رکھے ہیں جہاں پر اس غلیظ کچرے کو مشین کے ذریعے نیم گرم پانی سے دھونے کے بعد نکلنے والی چکناہٹ کو الگ کر کے کوکنگ آئل گھی شیمپو بیوٹی باتھ سوپ میں استعمال کرتے ہیں باقی ماندہ خشک چورا کو جانوروں کی خوراک ونڈا برائلر مرغیوں کی خوراک فیڈ میں استعمال کرتے ہیں اور ان کے اوپر نام نہاد کمپنیوں کے لیبل لگا دیتے ہیں مبینہ ٹھکیداروں نے جتوئی علی پور کے علاوہ جنوبی پنجاب کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں اپنا خفیہ نیٹ ورک قائم کر رکھا ہے کچھ عرصہ قبل یہ ٹھیکیدار کسم پرسی کی حالت میں زندگی گزارتے تھے لیکن اب مکروہ کاروبار کے منافع کی بدولت گاڑی بنگلہ اور بینک بیلنس کے مالک بنے ہوئے ہیں جتوئی اور علی پور کی عوام نے حکام بالا سے پر زور اپیل کی ہے کہ ان ٹھیکیداروں کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی کی جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *