جتوئی سوئمنگ پول تنازعہ میں زخمی نوجوان جاوید زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا

جتوئی (نامہ نگار )سوئمنگ پول تنازعہ میں زخمی نوجوان جاوید زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا نماز جنازہ عید گاہ آرائیاں والی میں ادا کر دی گئی وائس آف سوسائٹی نیوز کے مطابق گزستہ سے پیوستہ روز جتوئی میں سوئمنگ پول پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا نوجوان نشتر ہسپتال ملتان پہنچ نے سے پہلے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا محمد جاوید ولد حبیب الرحمن کے چچا مجیب الرحمن کی مدعیت میں ایف آئی درج کر لی گئی ہے جس میں،حاجی مجید ولد مرید حسین ، محمد اسلم ولد تاج محمد ، جمال عرف جمالی ولد سدھیرا ، شیر محمد عرف شیری ولد مرید حسین ، بشیر احمد ولد غلام رسول ،ایوب ولد عبدالغفور ، اقوام غزلانی کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے محمد جاوید کی نماز جنازہ عید گاہ آرائیاں والی میں قاری عبدالعلیم نے پڑھائی نماز جنازہ میں ایم پی اے خان محمد خان ، سردار اعظم خان غزلانی ، میاں صدیق عمران ،سردار ضیاء اللہ ، راؤ گلزار ، سردار داؤد خان ، سمیع اللہ خان لغاری، راؤ امجد فاروق ، مہدی حسن ،سردار شہروز خان ، رانا اقبال شاکر ، راؤ صدرالدین ، میاں اشفاق ،اکرم رحمانی ، ہاشم چھینہ ، ظفر بگاڑ ، کے علاوہ سیاسی و سماجی حلقوں کے ہزاروں افراد شریک ہوئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *