مظفر گڑھ با اثر افراد کا اپنے دیگر ساتھیوں سمیت اسلحہ کے زور پر محنت کش کی سترہ سالہ بیٹی اغوا پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام

مظفر گڑھ: (وقاص اسلم رانا سے)تحصیل جتوئی کے علاقے موضع شہباز پور کی بستی جانگلے والا کے بااثر افراد،عبدالشکور ،عبدالغفور،غلام رسول نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر غریب محنت کش محمد اجمل کی 17 سالہ بیٹی کو اغوا کر لیا مقدمہ درج کرانے کے رنج پر ملزمان نے محمد اجمل کی 13 سالہ دوسری بیٹی کو بھی اغوا کر کے لے گئے 6 روز تک نامعلوم مقام پر چھپائے رکھا،پولیس کے چھاپے کے ڈر سے13 سالہ دوسری بیٹی کو جتوئی سے کسی اور شہر میں لے جانے لگے تو بچی نے رش دیکھ کر شور مچا دیا جس پر ملزمان بچی کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے شہریوں نے بچی کو با حفاظت والدین کے پاس پہنچا دیا پولیس تھانہ جتوئی ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ملزمان کو گرفتار کر کے غریب محنت کش محمد اجمل کی 17 سالہ بیٹی کو بازیاب کرانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہےغریب والدین دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے بعد فریاد لے کر چیئرمین میونسپل کمیٹی علی پور سید غٰضنفر مرتضٰی کے پاس آ گئےچیئرمین میونسپل کمیٹی علی پور سید غٰضنفر مرتضٰی نے میڈیا کے سامنے اس ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے وزیر اعلٰی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ملزمان کو فوری گرفتار کرا کر ان کی بیٹی کو بازیاب کرایا جائے..مقامی فلاحی تنظیم دی فرینڈز آرگنائزیشن علی پور کے صدر کنور عبدالصمید نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس سے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *