نیشنل پریس کلب تحصیل جتوئی کے الیکشن ،2018-2017 ،کا کامیاب انعقاد

جتوئی (نامہ نگار ) نیشنل پریس کلب تحصیل جتوئی کے الیکشن ،2018-2017 ،کا کامیاب انعقاد مرزااورنگزیب صدر جبکہ ملک سمیع اللہ جنرل سیکرٹری منتخب تفصیل کے مطابق گزشتہ روزنیشنل پریس کلب تحصیل جتوئی کا ایک اہم اجلاس سرپرست اعلیٰ شیخ فرحان ایوب کی زیر صدارت منعقد کیا گیا جس کا ایجنڈہ سال ،2017، تا 2018 ،کا الیکشن تھا اس موقع پر مرزااورنگزیب صدر جبکہ ملک سمیع اللہ جنرل سیکر ٹری منتخب ہو گئے دیگر عہدے داروں میں شیخ فرحان ایوب سرپرست اعلیٰ ،چوہدری محمد ناصر سرپرست ، سینئر نائب صدر اللہ وسایا صدیقی ، نائب صدر محمد عمران خان ، نائب صدر اول محمد فاروق ، نائب صدر دوئم محمد ایوب خان ، جوائنٹ سیکرٹری محمد یوسف ظفر ، انفارمیشن سیکرٹری ملک کاشف مکول ، پریس سیکرٹری سعید احمد گوپانگ فنانس سیکرٹری فدا حسین جعفری ، چیئر مین مجلس عاملہ ملک محمد عابد ، وائس چیئر مین بلال احمد قریشی ، جبکہ لیگل ایڈوائزر محمد زاہد گوپانگ ایڈوکیٹ منتخب ہوئے نو منتخب صدر مرزااورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے صحافی کا وقار بلند رکھنے کی کوشش کرتے رہیں گے قلم کی طاقت سے جہالت معاشرتی برائیوں اور نا انصافیوں کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *