مختلف ڈکیت گینگز کے 7ارکان گرفتار ، مال مسروقہ برآمدملزمان میں نوید نیدو ، علی حسین ، محمد مقصود ، صدف وغیرہ شامل ہیں

گوجرانوالہ (سہیل عباس جٹ سے )سٹی پولیس آفیسرا شفاق خان کے احکامات پر جناح روڈ پولیس نے ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن زکریا یوسف کی زیرنگرانی موثر کارروائی کرتے ہوئے درجنوں وارداتوں میں ملوث نوید عرف نیدو گینگ سمیت 3گروہوں کے 7ارکان گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے ایک کار، 6پسٹل اور 35ہزار روپے برآمد کئے ہیں ۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔ ملزمان میں نوید عرف نیدو ، علی حسین ، محمد مقصود ، صدف ، ایاز ، علی رضا اور آصف وغیرہ شامل ہیں ۔ ملزمان نے ایک کار تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ مالومہارسے چھینی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *