مردہ خانے میں فرائض انجام دینا انتہائی کٹھن کامفریزر خراب ہو جائیں تو تعفن میں سانس لینا بھی مشکل ہوجاتا ہے محکمہ ملازمین کو بیماریوں سے بچانے کیلئے ویکسی نیشن کرائے :ڈاکٹر ریاست

لاہور(ویب ڈیسک) مردہ خانے میں فرائض انجام دینا انتہائی کٹھن کام ہے ،بار بار مردو ں کو دیکھنا کسی اذیت سے کم نہیں ، اگر مردہ خانے کے فریزر خراب ہو جائیں تو تعفن میں سانس لینا بھی مشکل ہوجاتا ہے ۔ زیادہ دیر لاش پڑی رہے تو اس سے پیدا شدہ جرثومے مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں ۔ اس حوالے سے لاہور میں ڈیڈ ہائوس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ریاست علی نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڈ ہائوس میں 81لاشوں کو رکھنے کی گنجائش موجودہے ، پوسٹ مارٹم آپریشن سے مشکل اور اس کے لیے 3سے 5گھنٹے کا وقت درکار ہو تا ہے ، انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت ڈیڈ ہائوس کی بہتر ی کے حوالے سے اقدامات کرے ، کولڈ سٹوریج کی تبدیلی اور ملازمین کی ویکسی نیشن کرائے تاکہ وہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ مردہ خانہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *