شہر سلطان روہیلانوالی میں عدالت عالیہ ہائی کورٹ ملتان بنچ ملتان حکم سے سوئی گیس کا منصوبہ پایا تکمیل کے آخری مراحل میں

جتوئی(نامہ نگار وقاص اسلم رانا سے ) شہر سلطان روہیلانوالی میں عدالت عالیہ ہائی کورٹ ملتان بنچ ملتان حکم سے سوئی گیس کا منصوبہ پایا تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ان خیال کا اظہار ریٹ پٹیشنرنے نیشنل پریس کلب تحصیل جتوئی کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا خالد محمود سماجی کارکن سہیل اختر غوری انہوں نے مزید کہا کہ بحکم سوئی گیس آن لائن میرٹ کے مطابق شہریوں کو کنیکشن فراہم کردیا ہے جون 2015میں جمع کرائی گئی درخواستوں پر شہریوں کے ڈیمانڈ جاری کردیا ہے ۔لیکن مقامی سیاسی دباؤ پر سوئی گیس کی ٹیم کو ڈیرے پر بلایا جاتا ہے اور میرٹ پر آئے ہوئے شہریوں کے کنیکشن کے لئے ڈیرے پر آنے کیلئے مجبور کیا جاتا ہے جو شہری سیاسی ڈیرے پر نہیں جاتا ہے اس کا کنیکشن نہیں کرنے دیا جاتا جس پر عدالت عالیہ ہائی کورٹ ملتان بنچ سے رجوع کیاگیا ہے انشاء اللہ 11مئی کو عدالت عالیہ ہائی کورٹ ملتان بنچ کے سنیئر جسٹس شاہد جمیل خان توہین عدالت کی سماعت کریں گے۔رٹپٹیشن نے عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ شہریوں کو محکمہ کے میرٹ کے مطابق کنیکشن فراہم کئے جائیں اور سیاسی دباؤ ختم کیا جائے اس منصوبے کی نگرانی کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے۔تاکہ جتوئی کی عوام جنہوں نے ڈیمانڈ نوٹس ایک سال پہلے جمع کرا رکھے ہیں لیکن ابھی تک ان کے کنیکشن نہیں لگے گزشتہ روز جتوئی شہر میں سوئی گیس کے منصوبے کے خلاف چوک کمہاراں جتوئی میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور مظاہرین نے ڈی سی مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں ووٹ نہ دینے کی سزا دی جارہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *