پانامہ کیس کا جو بھی فیصلہ ہوگا ملک کی تعمیرو ترقی کی راہیں کھلیں گی

جتوئی (نامہ نگار ) پانامہ کیس کا جو بھی فیصلہ ہوگا ملک کی تعمیرو ترقی کی راہیں کھلیں گی یہ بات تحریک انصاف تحصیل جتوئی کے جنرل سیکرٹری محمد اشفاق خان نچرنی نے نیشنل پریس کلب تحصیل جتوئی کے صحافیوں سے گھتگو کرتے ہوئے کی انہوں نے مزید بتایا کہ مملکت پاکستان کو ہمارے ہی حکمرانوں نے دونوں ہاتھوں سے لوٹا پانامہ کیس کا جو بھی فیصلہ ہوگا تعمیرو ترقی کی راہیں متعین ہوں گی انہوں نے مزید بتایا کہ انشااللہ کپتان کے برسراقتدار آتے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگاانہوں نے ایک سوال کے جواب کہا کہ ہمارے ملک کونام نہادحکرانوں نے لوٹاہمار ملک کی بد نصیبی ہے کہ کو پہلی کابینہ اور پہلے منتخب وزیراعظم کے بعدوطن عزیز کوئی حکمران نصیب نہ ہوا انہوں نے مزید بتایا کہ ملک میں جاری جان لیوا لوڈ شیڈنگ کے خلاف جتوئی علی پور میں ہڑتالیں ہونگی ٹائم فریم بھی ایک دو روز میں جاری کردیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *