وارڈنزکامزدورپرتشدد‘ریڑھی بانوں کاروڈبلاک کرکے احتجاج میکلوڈ روڈ ٹریفک کیلئے بند، وارڈنز کے خلاف نعرے ،فوری کارروائی کامطالبہ

لاہور(وائس آف سوسائٹی نیوز)میکلوڈ روڈ پر وارڈنز کی جانب سے مزدور کو تشدد کا نشانہ بنانے پر مزدوروں اور ریڑھی بانوں نے روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا۔ میکلوڈروڈ پر تعینات وارڈنز نے مزدور کو تشدد کا نشانہ بنایا تو تمام مزدور اور ریڑھی بان سراپا احتجاج بن گئے ، مزدوروں نے میکلوڈروڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا اور وارڈنز کے خلاف نعرے بازی کی، مزدوروں نے کہا کہ وارڈنز بچوں کیلئے روٹی بھی کمانے نہیں دیتے ۔ تشدد کا نشانہ بننے والے مزدور فضل بادشاہ نے کہا کہ وارڈنز مزدوری بھی نہیں کرنے دیتے بلاوجہ بدتمیزی کرتے ہیں اور تشدد کا نشانہ بناتے ہیں ،وزیر اعلیٰ فوری نوٹس لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *