دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ ، 23افراد گرفتار مہرگروپ اور رانا افتخار کھاری گروپ میں 8سال سے دشمنی چلی آ رہی ہے

گوجرانوالہ(احسن اقبال سے ) دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ ،فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا ،23افراد کوگرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ جھنگی میں مہرگروپ اور رانا افتخار کھاری گروپ میں 8سال سے دشمنی چلی آ رہی ہے جس میں تین افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ گزشتہ روز دونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا،پولیس نے مہر گروپ کے سات افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ بر آمد کر لیا۔ دوسری طرف مقدمہ درج کروانے کیلئے جانے والے رانا افتخار اور اس کے بیٹے کو 15افراد سمیت حراست میں لے کر حوالات میں بند کر دیا۔اس سلسلہ میں رانا سلیم کا کہنا تھا کہ ہم مقدمہ کے اندراج کیلئے آئے ،پولیس نے ہمیں پکڑ کرتھانہ میں بند کر دیایہ ہمارے ساتھ زیادتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *