سندھ سے گرفتار کارکنان کوعدالت میں پیش کیاجائے ۔اشرف بھٹی

آزادعدلیہ کے ہوتے ہوئے حکمران شہریوں کی آزادی سلب کررہے ہیں

لاہورپاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سندھ سے ہمارے گرفتار کارکنان کوچوبیس گھنٹوں کے اندر اندرعدالت میں پیش کیاجائے۔حکمران آئین کامطالعہ کریں ،انہیںآئین سے انحراف کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔آزادعدلیہ کے ہوتے ہوئے پاناما لیگ والے شہریوں کی آزادی سلب کررہے ہیں،ہمیں انصاف کون دے گا۔اگرہمارے کارکنان ملزمان ہیں توعدلیہ کوان کی قسمت کافیصلہ کرنے دیاجائے۔شہریوں کو بندوق کی نوک پراغواء اور نامعلوم مقام پرقیدمیں رکھنا آئین اورعدلیہ کامذاق اڑانے والی بات ہے۔جمہوری طرز حکومت میں اس طرح دھڑلے سے آئین کی دھجیاں نہیں بکھیری جاتیں۔وہ بلھے شاہ روڈ پرایک احتجاجی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ تخت لاہور کوہردورمیں پیپلزپارٹی کی سیاست کیلئے تختہ داربنایا گیا ۔پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے نازک حالات میں ”پاکستان کھپے”کازوردارنعرہ لگایا اوروفاق بچایا ۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیگ کسی قیمت پرپیپلزپارٹی کودیوار کے ساتھ نہیں لگاسکتی ۔ زیرک اورتجربہ کارسیاسی لیڈرآصف علی زرداری اورپرعزم وپرجوش بلاول بھٹو زرداری قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹوشہید اوربی بی بینظیر بھٹو شہید کے سیاسی فلسفہ کی روشنی میں پیپلزپارٹی کے کارکنان کوپھر سے سمیٹ رہے ہیں اورآئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی اپناسیاسی حق چھین لے گی ۔انہوں نے کہا کہ قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹوشہید اوربی بی بینظیر بھٹو شہید کے جانبازجیالے اپنے نامزدامیدواروں کے مینڈیٹ کی حفاظت کریں گے۔چوروں کواس باری چوری اورسینہ زوری کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *