گوجرانوالہ پنشنرز کاا حتجاج اور دھرنا انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی بلدیاتی اداروں کے 2100ملازمین 3ماہ کی پنشن سے محروم ہیں:مظاہرین

گوجرانوالہ( احسن اقبال سے ) میونسپل کارپوریشن کمپلیکس میں پنشنرز کاا حتجاج اور دھرنا انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کے 2100 ریٹائزڈ ملازمین اور بیوگان گزشتہ تین مہینوں سے پنشن سے محروم ہیں۔ضعیف ریٹائرڈ ملازمین و بیوگان کو ادائیگی کیلئے دفاتر کے چکر لگوائے جا رہے ہیں جوکہ سراسر ظلم اور زیادتی ہے کیونکہ ان کے گھروں میں فاقہ کشی اور چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں مزدور رہنما نصیرالدین ہمایوں کی قیادت میں مظاہرین نے انتطامیہ کیخلاف نعرے بازی کی اور اکاؤٹنٹ و آڈٹ افسران کے دفاتر کے سامنے نعرے بازی کرتے ہوئے دھرنا دیا۔ اس موقع پر مزدور رہنما نصیر الدین ہمایوں ملک نے کہا کہ انتظامیہ نے متعدد بار وعدے کئے اور 30مارچ تک پنشن ادائیگی کا وعدہ کا آخری وعدہ کیا تھا لیکن کسی ایک پر بھی عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے ۔ مزدور رہنماؤں کے آڈٹ اور اکاؤنٹنٹ افسران کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے البتہ نمائندہ میئر نعیم منصور سے مذاکرات میں جمعرات تک پنشن بینک اکاؤنٹس میں بھجوانے کے وعدہ پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *