کیوں عقیدت سے نہ میرا دل پکارے یاعلیؓ

کیوں عقیدت سے نہ میرا دل پکارے یاعلیؓ
جس کے ہیں مولا محمد ﷺ اس کے ہیں مولا علیؓ
جس گھڑی اللہ کے گھر میں پیدا ہوئے یا علیؓ
ذرہ ذرہ با ادب ہو کے پکارا یا علیؓ
بے نظیر ان کی شجاعت بے مثال ان کی سخاوت
ہے زمانے کا یہ نعرہ لا فتیٰ الاٰ علیؓ
جاں نثاران محمد ﷺ کے کئی القاب ہیں
علم کا دروزہ کہلائے مگر یا علیؓ
مرحب و عنتر گرے جسکے خدائی زور سے
مرد حق شیر خدا خیبر کشا مولا علیؓ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *