بدتمیزی کرنیوالا وارڈن گرفتار

دوران ڈیوٹی شراب پی کر شہریوں سے بدتمیزی کرنے والے ٹریفک وارڈن کو تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے گر فتار کر لیا۔
گوجرانوالہ(احسن اقبال سے) دوران ڈیوٹی شراب پی کر شہریوں سے بدتمیزی کرنے والے ٹریفک وارڈن کو تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے گر فتار کر لیا۔ شیرانوالہ باغ پھاٹک کے قریب تعینات وارڈن شیخ انور کے خلاف شہریوں نے آر پی او کو درخواست دے رکھی تھی کہ شیخ انور اکثر ڈیوٹی کے دوران نشے میں ہوتا ہے آر پی او کے حکم پر تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے شیخ انور کو گرفتار کر کے میڈیکل کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *