گوجرانوالہ موسم گرما کی آمد:مارکیٹوں میں لاہوری ایئر کولروں کی بھر مار مختلف شاہراہوں کے کنار ے بھی کولرز مرمت کی عارضی دکانیں سج گئی ہیں

گوجرانوالہ(سہیل عباس جٹ سے ) موسم گرما کی آمد کیساتھ ہی مارکیٹوں میں لاہوری ایئر کولروں کی بھر مار ہو چکی ہے ۔ وائس آف سوسائٹی نیوز کے مطابق موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی شہر کی سمال اسٹیٹ نمبر 1،گرجاکھی دروازہ، نعمانیہ روڈ،ماڈل ٹاؤن، سیٹلائٹ ٹاؤ ن، رانا کالونی، فتومنڈ، سمال اسٹیٹ نمبر2 سمیت شہر کے اہم کاروباری مراکز میں ایئر کولروں کی تیاری عروج پر ہے جبکہ شہر کی مختلف شاہراہوں کے کنار ے بھی کولرز مرمت کی عارضی دکانیں سج گئی ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہوری کولرز معیاری اور پائیدارہونے کی وجہ سے ملک بھر میں ان کی ڈیمانڈ ہیے جبکہ دیگر شہروں کے دکاندار بھی ایڈوانس بکنگ کروا دیتے ہیں ۔ کاریگر وں عامر اسلم ،وسیم راجہ، خالد بھٹی،جنید احمد کا کہنا تھا کہ سیزن میں ایئر کولروں سے ہونے والی بچت پورے سال کیلئے کافی ہوتی ہے کیونکہ ان کا تیار مال، پشاور ،لاہور،فیصل آباد، ملتان، بہا ولپور،بہاو لنگر،جھنگ سمیت ملک کے تما م شہروں میں آرڈر کے مطابق پہنچایاجاتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *