سپیشل پولیس یونٹ میں بھرتیوں کے لئے امیدواروں کی دوڑ ۔کچھ منزل پر پہنچنے میں کامیاب کچھ پہلے ہی ہمت ہارگئے

گوجرانوالہ (سہیل عباس جٹ سے ) سپیشل پولیس یونٹ کی 26سیٹوں کیلئے 1800سے زائد درخواستیں پولیس کو موصول ہوئی تھیں،جن میں سے 825امیدواروں نے جسمانی ٹیسٹ پاس کیا تھا جن کا گزشتہ روزدوڑ کا ٹیسٹ ہوا۔ ڈیڑھ کلو میٹر کا فاصلہ سات منٹ میں طے کر نا تھا۔دوڑ کا انعقاد نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں کیا گیا تھا،کچھ نوجوان آدھے راستے میں ہی ہمت ہار گئے ۔کامیاب امیدواروں کا ایک ہفتہ کے بعد تحریری ٹیسٹ لیا جائے گا۔دوڑ میں حصہ لینے والے امیدوار انتظامات بہتر نہ ہونے کا شکوہ کرتے رہے ،ان کا کہنا تھا کہ دوڑ کے لئے انہیں صبح چھ بجے کا وقت دیا گیا تھا لیکن دوڑ چار گھنٹے کی تاخیر سے نو بجے شروع ہو ئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *