گوجرانوالہ کی166یونین کونسلوں میں انسداد ڈینگی مہم شروع 243 فوگر مشینوں اور سپرے پمپوں کی سروس مکمل،ادویات خرید لی گئیں

گوجرانوالہ (سہیل عباس سے ) محکمہ صحت نے گوجرانوالہ کی166 یونین کونسلوں میں انسداد ڈینگی مہم شروع کردی ہے جس کیلئے ایک ہزار سے زائد ان ڈور اور آؤٹ ڈور انسداد ڈینگی ٹیمیں تشکیل دے دیں جو مختلف مقامات کا دورہ کریں گی گزشتہ سال ڈینگی کے حوالے سے 1400 مقامات کو خطرناک قرار دیا گیا تھا اور 150مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا تھا ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے رواں سال گوجرانوالہ کو ڈینگی فری قرار دینے کیلئے 243 فوگر مشینوں اور سپرے پمپوں کی سروس اور چیکنگ مکمل کرلی ہے جبکہ انسداد ڈینگی کے لئے 300 لٹر ادویات خرید لی ہیں جو سپرے کیلئے استعمال ہونگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *