بھٹو کی طرح وٹو بھی جمہوریت کی مضبوطی چاہتے ہیں۔اشرف بھٹی

منظوروٹونے ذوالفقاربھٹو شہیداور بینظیر بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل کابیڑااٹھایا

لاہور.پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ میاں منظوروٹونے ذوالفقارعلی بھٹو شہیداوربی بی بینظیر بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل کابیڑااٹھایا ہے۔وہ پیپلزپارٹی کے نوجوان اوردبنگ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے بازو ہیں۔شہیدبھٹو کی طرح میاں منظور وٹو بھی پیپلزپارٹی اورجمہوریت کی مضبوطی کے خواہاں اوراس خواب کوشرمندہ تعبیر کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ بھٹوازم کاپرچارمیاں منظور وٹو کی سیاست کامحور ہے ۔میاں منظوروٹو کا پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی نائب صدر کی حیثیت سے تقرر خوش آئند ہے ۔پیپلزپارٹی کے جانبازجیالے میاں منظوروٹو کی تقرری پرانتہائی خوش ہیں۔وہ خدابخش کالونی میں اپنے ڈیرے پر میاں منظوروٹو کی نامزدگی کے سلسلہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے جیالے میاں منظوروٹو کی جان ہیں ،ان کاپنجاب سمیت چاروں صوبوں میں کارکنا ن کے ساتھ انتہائی موثررابطہ ہے ۔ میاں منظوروٹو خدادادسیاسی اورتنظیمی صلاحیتوں کے حامل سیاستدان ہیں ،وہ یقیناًبھٹوشہید کے فلسفہ سیاست اور آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو زرداری کے سیاسی ویژن کی روشنی میں چاروں صوبوں میں پیپلزپارٹی کاپیغام عام آدمی تک پہنچانے اوران میں سیاسی شعور بیدارکرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ میاں منظوروٹو کی پیپلزپارٹی اورجمہوریت کیلئے گرانقدر خدمات کو فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ پیپلزپارٹی کے جیالے انتہائی جوش میں ہیں،آئندہ انتخابات وفاق سمیت چاروں صوبوں میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی اورعام لوگ شریک اقتدارہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *