آصف زرداری کے شایان شان ان کا استقبال کیا گیا ۔اشرف بھٹی

ہمارے شہیدوں کے مزار ہیں ،ہم مرنے کے بعد بھی یہ ملک نہیں چھوڑسکتے

لاہور.پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کاوطن واپسی پران کے شایان شان استقبال کیا گیا ۔آصف علی زرداری کی آبرومندانہ اورجرأتمندانہ وطن واپسی سے افواہوں کاگرم بازارسردہوگیا۔ہمارے قائدین اورکارکنان کی زندگیاں مادروطن کیلئے وقف ہیں ۔ پاکستان میں ہمارے شہیدوں کے مزار ہیں ،ہم مرنے کے بعد بھی یہ ملک نہیں چھوڑسکتے ۔جیالے اپنے شہیدوں کی قربانی اوراپنے وطن سے بیوفائی نہیں کرسکتے ۔شفاف انتخابات کی صورت میں وفاق سمیت چاروں صوبوں میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی ۔ ایک تیر سے دھاندلی لیگ اوردھرنا لیگ کاشکارکریں گے ۔ قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹوشہید اوربی بی بینظیر بھٹوشہید کے جانباز جیالے جاگ رہے ہیں ،تخت لاہور کو راوی بردکرنے کاوقت آگیا۔وہ خدابخش کالونی میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ مایوس لیگ نے عوام کومایوسی کے سواکچھ نہیں دیا ،پیپلزپارٹی کی قیادت نے عوام کی امیدکوزندہ کردیا ۔آصف علی زرداری آج بھی سیاسی بونوں پربھاری ہیں۔آصف علی زرداری اوربلاول بھٹوزرداری کے ہوتے ہوئے پاکستان کوکبھی ناکام ریاست قرارنہیں دیاجاسکتا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ووٹ کی طاقت سے اقتدارحاصل اورعوام کوڈیلیور کیا ۔جمہوریت کوکمزور نہیں پڑنے دیں گے ، پیپلزپارٹی اپنے عزیز ہم وطنوں کے حقوق غصب کرنیوالے مٹھی بھر ٹولے کاسخت محاسبہ کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت27دسمبر کے دن قوم کوبڑی خوشخبری سنائے گی ۔پاکستان کے مزدوروں اورکسانوں سمیت پسماندہ طبقات نجات کیلئے پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

Azam Ali
Media Cell

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *