پاکستانیوں نے پی ایس پی کے حق میں فیصلہ دے دیا ۔الطاف شاہد

جونظام ظلم واستحصال کی علامت ہواس کیخلاف علم بغاوت بلندکرنا فرض ہے

پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پاکستانیوں نے پاک سرزمین پارٹی کے حق میں فیصلہ دے دیا ۔ جونظام ظلم واستحصال کی علامت ہواس کیخلاف سیاسی بغاوت کاعلم بلندکرنا فرض ہوجاتا ہے ۔ہمارے مرکزی چیئرمین مصطفی کمال،مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اورمرکزی سیکرٹری جنرل رضاہارون نے حیدرآباد سے کراچی اور لاہور تک پاکستانیوں کوپی ایس پی کے قومی ایجنڈے سے جوڑدیا۔پاکستانیت کادوسرانام پاک سرزمین پارٹی ہے،تبدیلی مصطفی کمال کی قیادت میں آئے گی۔ اب کراچی کے لوگ لندن میں بیٹھے چندعناصر کے ہاتھوں میں نہیں کھیلیں گے ۔پاکستان کے عوام مادر وطن کے ساتھ اپنی والہانہ محبت پرآنچ نہیں آنے دیں گے ۔وہ مقامی ہوٹل میں ایک بڑے سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ ماضی میں مہاجروں کے نام پرہونیوالی سیاست کی آڑ میں ان کو اپنے مذموم مفادات کیلئے استعمال اورپھرا ن کابدترین استحصال کیا گیا ۔مہاجر وں کادل مادروطن اورپاک سرزمین پارٹی کے ساتھ دھڑکتا ہے جوریاست کے وفادار نہیں وہ مہاجروں کے دوست نہیں ہوسکتے ۔ مہاجروں کے دل بہت کشادہ ہیں ،انہوں نے ہردورمیں پاکستان کی ہرقومیت کواپنے سینے سے لگایا ۔انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں سے پاک سرزمین پارٹی کے حق میں آوازیں بلندہورہی ہیں۔چاروں صوبوں کے لوگ استحکام پاکستان کیلئے مصطفی کمال ،انیس احمدقائم خانی اوررضاہارون سے بہت وابستہ کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ آزادی کے ثمرات سے مستفیدہونیوالے کیلئے انتخابات میں آزادانہ طورپرووٹ کاحق استعمال کریں۔
اظہر سعید
شعبہ نشرواشاعت
pak7sarzameen@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *