امن دشمن عناصر قانون کی گرفت میں آرہے ہیں ۔ الطاف شاہد

شریف شہریوں کوشرپسندعناصر کے شراورشکنجے سے بچاناہوگا

پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکزی صدرچودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ امن دشمن عناصر قانون کی گرفت میں آرہے ہیں۔پاک سرزمین پارٹی کی قیادت اپنے ہم طنوں کے حقوق کی پامالی برداشت نہیں کرے گی۔پاک سرزمین پارٹی کی مضبوطی سے پاکستان کواستحکام ملے گا۔پاکستان میں سیاسی کلچر کوتبدیل کرنے کی چابی پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین مصطفی کمال کے ہاتھوں میں ہے۔پاک سرزمین پارٹی کی تعمیری سیاست سے معاشرے میں محبت کے پھول کھلیں گے ۔ ۔وہ مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کو پی ایس پی کی سیاسی اورمادر وطن کی دفاعی قیادت سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔شہرقائدؒ سمیت پاکستان میں پائیدار امن کاسورج ضرورطلوع ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کامستقبل محفوظ اور روشن ہے ،پاک سرزمین پارٹی کی قیادت نے استحکام پاکستان کابیڑااٹھایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین مصطفی کمال ،مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اورمرکزی سیکرٹری جنرل رضاہارون صوبوں کے درمیان نفرت اورتعصب کاباب بندکردیں گے ، ان کے اس اقدام سے قومی یکجہتی کوفروغ ملے گا۔ ملک توڑنے کے ناپاک عزائم رکھنے والے عناصر سرگرم ہیں،ان خطرات کامقابلہ کرنے کیلئے صوبوں اورجمہوری قوتوں کوجوڑنے کی ضرورت ہے اوریہ کام پاک سرزمین پارٹی کی قیادت کے سواکوئی نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ کا عزم ” امن کی بحالی تک کراچی میں آپریشن جاری رہے گا”خوش آئند ہے۔ شریف شہریوں کوشرپسندعناصر کے شراورشکنجے سے بچاناہوگا۔جوعناصر بیرون ملک سے شرپسندوں کوسپانسر کررہے ہیں ان کابھی محاسبہ کیا جائے ۔ ہمارے سکیورٹی ادارے اپنافرض منصبی جانفشانی سے اداکررہے ہیں۔

اظہر سعید
شعبہ نشرواشاعت
pak7sarzameen@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *