ایثارراناورلڈکالمسٹ کلب کے مرکزی چیئرمین منتخب

قلم کار بنیادی طورپراصلاح کار ہو تے ہیں۔ایثاررانا
لاہورورلڈکالمسٹ کلب کاایک اہم تنظیمی اجلاس مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان کی صدارت میں منعقدہوا۔اجلاس میں مرکزی سینئر وائس چیئرمین میاں محمدسعید کھوکھر،مرکزی چیف آرگنائزر ذبیح اللہ بلگن، مرکزی وائس چیئرمین امان اللہ خاں، سینئر کام نگار ایثارانامہمانان خصوصی تھے۔مرکزی سیکرٹری جنرل فاروق حارث العباسی نے اجلاس کنڈکٹ کیا اورآزادی صحافت کے حق میں جبکہ نجی نیوزچینل” نیو” کی بندش کیخلاف ایک قراردادپیش کی جس کوہاؤس نے متفقہ طوپر پاس کرلیا۔ برطانیہ سے خصوصی طورپرآنیوالے ڈبلیوسی سی کے جنرل سیکرٹری پرویزاکبربھٹی، مرکزی سینئر نائب صدوررابعہ رحمن،سردارمرادعلی خان، مرکزی نائب صدور قاضی سعداخترقریشی،سلمان پرویز،عابدکمالوی،ناصرچوہان،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نسیم الحق زاہدی،صوبائی آرگنائزر پنجاب منشاء قاضی،صوبائی سینئر نائب صدر پنجاب میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ،صوبائی نائب صدورپنجاب ممتازحیدراعوان،محمدشاہدمحمود اورکرن وقار نے خصوصی طورپرشرکت کی۔شرکاء نے ورلڈکالمسٹ کلب کومزید فعال اورمتحرک بنانے جبکہ قلم کاروں اورکالم نگاروں کی ویلفیئر کیلئے مختلف تجاویزدیں۔اجلاس میں اتفاق رائے سے سینئر صحافی اورممتازکالم نگار ایثاررانا کوورلڈکالمسٹ کلب کامرکزی چیئرمین منتخب کیا گیا۔ورلڈکالمسٹ کلب کے مرکزی وصوبائی عہدیداران نے ایثارراناکومرکزی چیئرمین منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔نومنتخب چیئرمین ایثاررانا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قلم کاراورکالم نگاربنیادی طورپراصلاح کارہوتے ہیں۔وہ مایوسی کے اندھیروں میں اپنے قلم کی روشنائی سے روشنی کااہتمام کرتے ہیں۔ کالم نگاروں کوورلڈکالمسٹ کلب کے پلیٹ فارم پرمتحدومنظم کرنا،انہیں قلبی اورقلمی طورپر سچائی تک رسائی کیلئے تیارکرنا،نوآموز کالم نگاروں کی تربیت کااہتمام جبکہ ان کے قلم کی معیاری کاوش کی اخبارات میں اشاعت کیلئے راستہ ہموار کرنا ورلڈکالمسٹ کلب کاویژن اورمشن ہے۔مختلف موضوعات پرسیمینار اورورکشاپ منعقدکرتے ہوئے کالم نگاروں کی نئی کھیپ تیارکریں گے۔

سیکرٹری نشرواشاعت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *