مصطفی کمال امن واشتی اوریکجہتی کے علمبردار ہیں ۔ الطاف شاہد

انہوں نے پاکستانیوں کومادر وطن سے والہانہ عقیدت کاپیغام پہنچایا

پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکزی صدرچودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ مصطفی کمال امن واشتی اورقومی یکجہتی کے علمبردار ہیں،انہوں نے شہرلاہورمیں کھڑے ہوکر پاکستانیوں کومادر وطن سے والہانہ عقیدت کاپیغام پہنچایا۔پاک سرزمین پارٹی کے قائدین اورکارکنان پاکستان کے محافظ اورپاسبان ہیں۔ہمارے خون کاایک ایک قطرہ مادر وطن کامقروض اوراس پرقربان ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین مصطفی کمال کاحالیہ دورپنجاب انتہائی کامیاب رہا ۔لاہورائیرپورٹ کاشہریوں کی طرف سے مصطفی کمال کاوالہانہ استقبال ہمیشہ یادرہے گا۔پاک سرزمین پارٹی چاروں صوبوں کے درمیان یکجہتی کی علامت ہے جبکہ مصطفی کمال محب وطن قوتوں کے درمیان ایک پائیدارپل کاکرداراداکررہے ہیں۔مصطفی کمال کے فلسفہ سیاست میں قومی یکجہتی کاپیغام ہے۔ہمارے چیئرمین مصطفی کمال ،مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اورمرکزی سیکرٹری جنرل رضاہارون نے منافرت اورتعصبات کاسومنات پاش پاش کردیا ۔ وہ ایک اہم تنظیمی اجلا س سے خطاب کررہے تھے ۔ چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی ایک غیرمعمولی نظریاتی سیاسی جماعت ہے ۔ہمارے چیئرمین مصطفی کمال ،مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اورمرکزی سیکرٹری جنرل رضاہارون امید اورامن کی کرن ہیں ،پاکستان کاہرشہر،قصبہ اورگاؤں پاک سرزمین پارٹی کاقلعہ بنے گا۔پاک سرزمین پارٹی کی قیادت اقتدار کے پیچھے نہیں بھاگے گی بلکہ ہمارے قائدین اورکارکنان پاکستان کاہراول دستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حفاظت اورہم وطنوں کی انتھک خدمت ہمارے چیئرمین مصطفی کمال ،مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اورمرکزی سیکرٹری جنرل رضاہارون کی سیاست کامحور ہے۔پاک سرزمین پارٹی کسی غدار اوراس کے سہولت کار کواپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔

اظہر سعید
شعبہ نشرواشاعت
pak7sarzameen@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *