احتساب کے بغیر انتخاب بے معنی ہوگا ۔محمدناصراقبال خان

کرپشن کیخلاف آپریشن ناگزیر ۔سعید کھوکھر،رابعہ رحمن ، رضاایڈووکیٹ ،ندیم اشرف

( )ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ،مرکزی چیف آرگنائزر میاں محمدسعیدکھوکھر،آرگنائزررابعہ رحمن ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور ندیم اشرف،سلمان پرویز،ممتازحیدراعوان ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نسیم الحق زاہدی،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ،صدرکراچی یونس میمن ، صدرچنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی ،صدرٹیکسلا سردارمنیراختر اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ احتساب کے بغیر انتخاب بے معنی ہوگا ۔ اقتدار کی سیاست کیلئے ریاست کامفادقربان کرنیوالے ملک دشمن ہیں۔ دوست ملک چین کی طرح کرپشن ختم کرنے کیلئے بدعنوان عناصر کو تختہ دار پرلٹکاناہوگاورنہ ہماری بیمار معیشت کسی صورت اپنے پیروں پرکھڑی نہیں ہو سکتی۔شہریوں کیلئے کرپشن سے بڑھ کرکوئی ڈپریشن نہیں،آپریشن ناگزیر ہے۔ناانصافی ،بدانتظامی ،بیروزگاری اورمہنگائی اوربدامنی سمیت ہرقومی بحران کے ڈانڈے بدعنوانی سے جاملتے ہیں۔عہدجمہوریت میں کرپشن کاسورج سوانیزے پرکیوں آجاتا ہے ۔ وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان ،میاں محمدسعیدکھوکھر اوررابعہ رحمن نے مزیدکہا کہ نیب کی احتساب کے نام پر” وصولی” کسی گنتی میں نہیں،ایک ایک پائی بازیاب کی جائے۔ملک میں بدعنوانی کاسیلاب عوام کیلئے کسی عذاب کی طرح ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادعدلیہ بدعنوانی کابھوت بوتل میں بندکرنے کیلئے اپناآئینی کرداراداکرے ۔اگرقومی چوروں کابے رحم احتساب نہ ہواتوپھر ملک میں خونی انقلاب اٹل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوان سیاستدان ایک دوسرے کو احتساب سے بچاتے ہیں مگران میں سے کوئی ملک بچانے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے ۔ پاکستان کی تعمیروترقی کیلئے کرپشن سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جوپاکستان میں تجارت نہیں کرتے وہ ہمارے ملک میں سیاست اورحکومت کیوں کرتے ہیں۔اپنے مقروض ملک کوچھوڑکربیرون ملک سرمایہ کاری کرنیوالے کسی سرکاری وسیاسی عہدے کے اہل نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے کہا کہ عوام انتخابات میں ان نمائندوں کوووٹ دیں جوخودیاان کے بچے بیرون ملک اثاثوں کے مالک نہ ہوں۔پاکستان کومخلص ومدبرقیادت کی ضرورت ہے جوپاکستان کیلئے زندہ رہے اورضرورت پڑنے پرپاکستان کی خاطر مرنے یادشمن کومارنے سے بھی گریز نہ کرے ۔

فاروق مجید
شعبہ نشرواشاعت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *