سندھ سمیت چاروں صوبوں کوان کا حق دیاجائے۔اشرف بھٹی

بلاول نے اپنے چارٹرآف ڈیمانڈ کے سلسلہ میں پاناما حکومت کوالٹی میٹم دے دیا

لاہور.پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹوزرداری نے اپنے چارٹرآف ڈیمانڈ کے سلسلہ میں پاناما حکومت کوالٹی میٹم دے دیا ،اگرحکمران نہ مانے توان کے اقتدارکی الٹی گنتی شروع ہوجائے گی ۔بلاول بھٹوزرداری نے درست کہا ،2018ء میں وفاق سمیت چاروں صوبوں میں پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی ۔ وفاق کاآئینی فرض ہے وہ سندھ سمیت چاروں صوبوں کوان کے جائزحقوق کی فراہمی یقینی بنائے ۔ نااہل حکمران نیشنل ایکشن پلان کاراستہ روکے ہوئے ہیں۔اگرخدانخواستہ شریف برادران دوبارہ اقتدارمیںآئے توشدت پسند دوبارہ منظم ہوں گے اورہمارے فوجی جوانوں اورشہیدشہریوں کی قربانی رائیگاں چلی جائے گی ۔وہ بلھے شاہ روڈ پرایک عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت وفاق کی علامت اورصوبوں کے حقوق کی علمبردار ہے ۔بینظیر بھٹوشہید واقعی چاروں صوبوں کی زنجیر تھیں ،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ فیڈریشن کومضبوطی کیلئے اپناسیاسی ،جمہوری اورآئینی کرداراداکیا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت چاروں صوبوں کے درمیان یکجہتی کے فروغ کیلئے انہیں جوڑنے اورپاکستان کی طرف آنیوالے طوفانوں کارخ موڑنے کیلئے کوشاں ہے۔پیپلزپارٹی اپنے وطن کواندھیروں سے بچانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کوپاناما لیگ کے شکنجے سے چھڑانے کاوقت آگیا ۔شریف برادران نے منافرت کی سیاست کوفروغ دیا ،ان کامحاسبہ پاکستانیوں پرقرض ہے۔

Azam Ali
Media Cell

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *