کیاپیمرا میڈیا کیلئے کوئی شکنجہ یا پنجرہ ہے ۔محمدناصراقبال خان

قدغن قبول نہیں۔سعیدکھوکھر،فاروق حارث،سمیع اللہ ملک، رابعہ رحمن ، شاہدمحمود

ورلڈکالمسٹ کلب کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،سینئر وائس چیئرمین میاں محمدسعید کھوکھر،سیکرٹری جنرل فاروق حارث العباسی، برطانیہ کے مرکزی صدر سمیع اللہ ملک، مرکزی سینئر نائب صدررابعہ رحمن،سلمان پرویز،قاضی سعداختر،عابدکمالوی،سیکرٹری اطلاعات نسیم الحق زاہدی،،ممتازحیدر،محمدشاہدمحمود ،میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ ،ناصرچوہان ایڈووکیٹ ،شاہدنسیم چودھری،غلام عباس صدیقی اورکرن وقار نے کہا ہے کہ کیا پیمراآزاد میڈیا کیلئے کوئی شکنجہ یا پنجرہ ہے۔آزاد ریاست میں اداروں کی آزادی سلب نہیں کی جاسکتی ۔حکمرانوں اوران کے مخصوص اداروں کو اہل صحافت کے نیک ارادوں کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔اخبارات اورالیکٹرانک میڈیا کوآزادانہ طورپر کام کرنے دیاجائے،آمرانہ ہتھکنڈوں سے سچائی کاپرچم سنگوں نہیں ہوگا۔آزادی اظہار پرشب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔حکمران تحریروتقریر کی آزادی سلب کرنے کاخیال دل سے نکال دیں ۔ڈرہے حکمرانوں نے اپنے ہاتھوں میں جو کلہاڑااٹھایا ہوا ہے اس سے آزادی صحافت کے پروں پروارکرتے کرتے اپنے پاؤں نہ کاٹ بیٹھیں۔صحافت کوآزادفضاؤں میں پروازسے نہیں روکاجاسکتا ۔حکمران آئینہ توڑنے کی بجائے اپنے رویے درست کریں۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ محمدناصراقبال خان،میاں محمدسعید کھوکھر ،فاروق حارث العباسی ،رابعہ رحمن اورسلمان پرویز نے مزید کہا کہ پیمرا میڈیاکویرغمال بنانے کیلئے اپنی مرضی کاضابطہ اخلاق نہیں تھوپ سکتا۔ ورلڈکالمسٹ کلب نے روشنائی سے روشنی اورسچائی تک رسائی کاجوسفر شروع کیا ہے وہ جاری رہے گا ،کالم نگارجھوٹ اورجبر کی ہر دیوار گراتے ہوئے آگے بڑھ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران دھونس سے میڈیا کواپنا”ترجمان” نہیں بناسکتے ۔کسی اخباریانیوزچینل پرپابندی برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ صحافت کی آزادی جہدمسلسل اورقربانیوں کانتیجہ ہے،اس پرسمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *