قلم کار بنیادی طورپراصلاح کار ہوتاہے ۔ سمیع اللہ ملک

شور سے شعورکوشکست نہیں دی جاسکتی ۔ پرویز اکبر بھٹی ،اقبال سندھو

ورلڈکالمسٹ کلب برطانیہ کے مرکزی صدر سمیع اللہ ملک،سیکرٹری جنرل پرویزاکبربھٹی اورمسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو نے کہا ہے کہ قلم کار بنیادی طورپر اصلاح کارہوتا ہے ،کالم نگار مثبت تنقید کرتے ہوئے ملک وقوم کی تعمیر کیلئے اپناکرداراداکریں۔قلم کو معاشرے میں شعور بیدارکرنے کیلئے استعمال کیاجائے ۔شور سے شعورکوشکست نہیں دی جاسکتی ۔ کالم نگاراپنے قلم سے جھوٹ پرچوٹ لگائیں ۔ کالم نگاروں کو معاشرتی برا ئیوں اورمقتدرطبقات کی زیادتیوں کیخلاف اپناقلم اٹھاناہوگا۔اگرقلم انصاف کے ساتھ اظہاریکجہتی کے طورپر اٹھایاجائے توظلم کاباب بندکیا جاسکتا ہے۔ظالم کوظلم وستم کرنے سے نہ روکنا اس کے ساتھ زیادتی ہے۔ انصاف کیلئے سچائی تک رسائی یقینی بنائی جائے ۔قلم سے سماجی برائیوں پرکاری ضرب لگاناہوگی ۔قلم کارباطل کاوجودمٹانے کیلئے حق کاساتھ دیں۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔سمیع اللہ ملک،پرویز اکبر بھٹی اوراقبال سندھو نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر کے گلی کوچوں میں بربریت کابازارگرم ہے ۔بھارتی اہلکاروں نے ہزاروں معصوم کشمیریوں کوشہید کردیا جبکہ سینکڑوں کی دنیا اندھیرکردی ۔اگرآج ہلاکوخان اورچنگیز خان زندہ ہوتے تو مودی سرکار کے ظلم وستم کابازارگرم دیکھ کران کادونوں کے دل بھی دہل جاتے ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ سے ماہرامراض چشم انسانی ہمدردی کی بنیادپرجموں وکشمیر جانے کی اجازت مانگ رہے ہیں مگر مودی سرکارکامسلسل انکار ان کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔عالمی ضمیر جموں وکشمیر میں انسانیت سوزکاروائیاں روکنے کیلئے اپناکلیدی کرداراداکرے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں انسانیت اوراقوام متحدہ کے ضابطہ اخلاق کامذاق اڑایاجارہا ہے ۔بھارت کی بدمست حکومت کاجموں وکشمیر میں معصوم انسانوں کے خون سے ہولی کھیلنا برداشت نہیں کیاجاسکتا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *