ڈیل کی سیاست جمہوریت کوڈی ریل کرسکتی ہے۔ الطاف شاہد

کراچی سے ہتھیاروں کے ڈھیر برآمدہوئے مگرہنوزکسی مجرم کوسزانہیں ملی

پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکزی صدرچودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ اسلحہ بردار سیاست ریاست کیلئے زہرقاتل ہے ۔بندوق اوربارود کے زورپرشہریوں کویرغمال بنانے والے جمہوریت پربوجھ ہیں۔ڈیل کی سیاست جمہوریت کوڈی ریل کرسکتی ہے۔حکمرانوں نے ڈیل اورڈھیل کے بدلے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کوایک ایک کرکے چھوڑدیا۔حکومت اورمافیاممبرز کے درمیان ڈیل ہونے سے ان پر قانون کی گرفت اس قدرڈھیلی کیوں پڑجاتی ہے۔کمزورحکومت نے قومی مجرموں کے ساتھ سازبازکرلی،قانون کی کوئی وقعت نہیں۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ سینکڑوں انسانوں کوزندہ آگ میں جھونک دیا گیا مگر ان کے ورثاابھی تک انصاف کے منتظر ہیں۔ معمولی چورقیدمیں ہیں جبکہ پیشہ ور ڈاکو اورقاتل آزادہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کامحاسبہ پائیدارامن کی ضمانت ہے۔کراچی سے ہتھیاروں کے ڈھیر برآمدہوئے مگرہنوزکسی مجرم کوسزانہیں ملی ۔ پاک سرزمین پارٹی کی نڈر قیادت کراچی کوکرچی کرچی کرنے کی اجازت نہیں دے گی ۔انہوں نے کہا کہ کسی کوسیاست کے نام پردہشت کابازار گرم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔دھونس جمانے والے عوام کی خدمت نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کے باوجودانصاف ناپید ہے جبکہ کمزورلوگ انصاف سے محروم ہیں۔حکومت قیام امن کیلئے کراچی پرخاص فوکس کرے اورشرپسندوں کوڈھیل دینے کی بجائے قرارواقعی سزادے ۔

اظہر سعید
شعبہ نشرواشاعت
pak7sarzameen@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *