بھارت کے بھگت گورنرسندھ کے محسن ہیں۔الطاف شاہد

ان سہولت کار وں کو ہٹائے بغیر قیام امن کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا

پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکزی صدرچودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ گورنرسندھ الطاف حسین کے” کارخاص” ہیں۔اگراس قسم کے سہولت کار سرکاری عہدوں سے نہ ہٹائے گئے توقیام امن کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔بھارت کے بھگت اورپاکستان کے دشمن گورنرسندھ کے محسن کس طرح ہوئے۔گورنرسندھ انتہائی ڈھٹائی اوربے شرمی سے غداروں کواپنامحسن قراردے رہا ہے۔عشرت العباد کی وفادرایاں ان عناصر کے ساتھ ہیں جوپاکستان کے محب نہیں۔شہرقائدؒ کوامن وآشتی کاگہوار ہ بنانے اورسانحہ 12مئی میں ملوث مجرمان کوکیفرکردارتک پہنچانے کیلئے گورنر سندھ کوہٹاناہوگا۔مختلف مقدمات میں ملوث شخص کو سندھ میں گورنر کی مسند پربٹھاناایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین مصطفی کمال ،مرکزی صدر انیس احمدقائم خانی اورمرکزی سیکرٹری جنرل رضاہارون عہدحاضر کے فرعونوں اورغداروں کاللکارا ہے اوران کے غداروں کے سہولت کار ہماری قیادت کیخلاف ذاتیات پراتر آئے ہیں۔ وہ ایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ عشرت العباد کے ہوتے ہوئے کراچی میں بدامنی اوربھتہ خوری کاسدباب نہیں ہوگا۔گورنر سندھ کی سیاست ریاست کے قومی مفادات کیلئے خطرہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ لندن کی ڈکٹیشن پرپاکستان کی محب وطن قوتوں پرحملے کرنیوالے عناصر قابل گرفت ہیں۔پاکستان کی بنیادوں پرحملے کرنیوالے کسی منصب کے مستحق نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے کہا کہ اگرپاکستان میں قانون کی حکمرانی اورانصاف کی فراوانی ہوتی تواس وقت بڑے بڑے مجرم جیل کی کال کوٹھڑی میں ہوتے اورکراچی سمیت چاروں صوبوں میں پائیدارامن کاماحول ہوتا ۔عوام دوست اوردشمن میں تمیزاورتفریق کرسکتے ہیں ،پاکستانیوں کی وفاداریاں پاک سرزمین پارٹی کی وطن دوست قیادت کے ساتھ ہیں۔

اظہر سعید
شعبہ نشرواشاعت
pak7sarzameen@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *