شاعرانہ جملے دشمن کامزاج نہیں بدل سکتے ۔اشرف بھٹی

پیپلزپارٹی نے ہردورمیں ہرفورم پر کشمیر کاز کیلئے بھرپورآوازاٹھائی

لاہورنامہنگار.پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ شاعرانہ جملے دشمن کامزاج نہیں بدل سکتے، حکمرانوں کی طرف سے پھولوں کی باتوں سے بھارتی حکمران آگ اگلنا بندنہیں کریں گے۔عوام کوحکمرانوں کی نیت اورکمٹمنٹ پرشبہ ہے ،ان کے بیانات میں تضادات اورابہام سے انکارنہیں کیا جاسکتا ۔پیپلزپارٹی نے ہردورمیں ہرفورم پر کشمیر کاز کیلئے بھرپورآوازاٹھائی ۔نوازشریف اقوام متحدہ کے حالیہ اجلاس میں نریندرمودی کی انتہاپسندانہ روش کیخلاف خاموش رہے ،ان کی یہ مجرمانہ خاموشی ایک طرح سے ان کے بھارتی ہم منصب کیلئے کلین چٹ تھی ۔نوازشریف پاکستان اوربھارت کے درمیان تنازعات کاپائیدارحل تلاش کرنے جبکہ دشمن ملک کی اشتعال انگیز ی کے جواب میں جرأتمندانہ موقف اختیارکرنے میں ناکام رہے ۔وہ فردوس پارک میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے پرعزم اورپرجوش چیئرمین بلاول بھٹونے درست کہا آئندہ انتخابات پرقومی معیشت کوڈی ریل کرنیوالے پاناما برانڈ حکمران جیل میں ہوں گے جبکہ پاکستان کی باگ ڈورپیپلزپارٹی کی قیادت کے ہاتھوں میں ہوگی اورملک شاہراہ ترقی پرگامزن ہوگا۔حکمران ڈیل اورڈھیل کے بنیادپرخودکو نیب کے احتساب سے بچاسکتے مگرعوامی احتساب سے انہیں دنیا کی کوئی طاقت نہیں بچاسکتی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کاپیسہ” پچانا ” حکمرانوں کے باس کی بات نہیں ،احتساب ضرورہوگا اورکسی بدعنوان عناصر کے انجام سے بچاؤکاسوال نہیں اٹھتا ۔ بھارتی جارحیت اورحکمرانوں کی بزدلی برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی دفاع وطن کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔

Azam Ali
Media Cell

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *