مودی نے انسانیت کی راہ میں بارودی سرنگیں بچھادیں ۔اجمل نیازی ،سعیدکھوکھر

دنیا تصادم کی متحمل نہیں۔ناصراقبال خان ،ذوالفقارراحت ،ذبیح اللہ ،فاروق چوہان،ریاض احسان
لاہور(نامہ نگار ) جاہل اورنااہل نریندرمودی اپنے ووٹ بنک کیلئے امن اورانسانیت کی راہوں میں بارودی سرنگیں بچھارہا ہے۔جوانسان انتخابی سیاست کیلئے ہزاروں مسلمانوں کوزندہ آگ میں جھونک سکتا ہے وہ کسی ریاست کاوزیراعظم منتخب ہونے کااہل نہیں ۔نریندرمودی کاایجنڈابھارتیوں کے گلے کاپھندا ہے وہ اس کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں ۔متعصب اورانتہاپسندمودی کی نااہلی کے نتیجہ میں بھارت اندرونی طورپرٹوٹ پھوٹ سے دوچار ہے ،وہ ایٹمی پاکستا ن کامقابلہ نہیں کرسکتا ۔ایٹمی پاکستان اپنے دشمن کوباآسا نی شکست دے سکتا ہے مگراس کے باوجودہم جنگ نہیں امن کے خواہاں ہیں ۔اس کی اشتعال انگیز ی کے نتیجہ میں اس وقت دوایٹمی ملک مدمقابل ہیں ،اگرخدانخواستہ تصادم ہوا تواس کے اثرات دنیا بھر میں محسوس کئے جائیں گے۔پاکستان کے اہل قلم سمیت ہرطبقہ امن اومقبوضہ کشمیر سمیت دیرینہ تنازعات کے پائیدارحل کیلئے ٹائم فریم کے اندرسنجیدہ مذاکرات کا خواہاں ہے ،بھارت بارہامذاکرات سے راہ فراراختیارکرچکا ہے۔مودی کے جنون نے بھارت کوعدم استحکام سے دوچارکردیا،اگروہ بازنہ آیا توبھارت خون میں ڈوب جائے گا ۔پاکستان کی ایٹمی صلاحیت درحقیقت دفاعی مقاصد کیلئے ہے، اگر دشمن جارحیت کامرتکب ہوا توانشاء اللہ ہمارے جانباز ہندوستان کوقبرستان بنادیں گے اور قلم قبیلے کے لوگ افواج پاکستان کاہراول دستہ ہوں گے۔مادروطن کی نظریاتی سرحدوں کے ساتھ ساتھ جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے بھی ورلڈکالمسٹ کلب کے ارکان کے قلم” عضب” کی مانند ہیں ۔ان خیالات کااظہار ممتازکالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی ، ورلڈکالمسٹ کلب کے مرکزی وائس چیئرمین میاں محمدسعید کھوکھر،ڈاکٹر سجاداعوان ،مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ،مرکزی چیف آرگنائزر ذوالفقاراحمدراحت ،مرکزی آرگنائزر ذبیح اللہ بلگن ،مرکزی سینئر نائب صدور بیگم رابعہ رحمن،خواجہ جمشیدامام ،سیکرٹری جنرل محمدفاروق چوہان،سردارمرادعلی خان،نویدمغل ،سیکرٹری اطلاعات ریاض احمداحسان ،سابق ایم این اے عنازہ احسان بٹ ،منشاء قاضی ،عابدکمالوی،امان اللہ خاں ،اشرف عاصمی ،ممتازحیدر ،حبیب اللہ سلفی ،ندیم خان جونیئر،اصغر بھٹی، رانازاہداقبال اور ناصرچوہان ،فہیم افضل چودھری نے لاہورپریس کلب کے باہر ورلڈکالمسٹ کلب کے زیراہتمام افواج پاکستان اورکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ورلڈکالمسٹ کلب کے مظاہرے میں شریک کالم نگاروں نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے اوران پرامن ،انسانیت ،پاکستانیت اورافواج پاکستان کے حق میں تہنیتی کلمات درج تھے ۔ مقررین نے مزید کہا کہ پاکستان کے بیس کروڑ عوام افواج پاکستان کی پشت بان ہیں ۔دشمن کسی بھول میں نہ رہے ،اگراس نے جارحیت کی حماقت تواسے کراراجواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی وبیرونی دشمنوں کاصفایاکرنے کیلئے افواج پاکستان کی کمٹمنٹ اورقربانیاں قابل قدر ہیں۔
ریاض احمداحسان
سیکرٹری نشرواشاعت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *