رابعہ رحمن ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی آرگنائزر نامزد

شہریوں کے حقوق کی بازیابی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑوں گی ۔ رابعہ رحمن

ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان نے مرکزی چیف آرگنائزر میاں محمدسعیدکھوکھر اور مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ کی مشاورت سے پاکستان کی ممتازکالم نگار اورشاعرہ رابعہ رحمن کوہیومن رائٹس موومنٹ کی مرکزی آرگنائز رنامزد کرتے ہوئے ان کاباضابطہ تقررنامہ جاری کردیا ہے۔رابعہ رحمن کی نامزدگی پر ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی وصوبائی عہدیداران اورکارکنان نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔ محمدناصراقبال خان،میاں محمدسعیدکھوکھر اورمحمدرضاایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسلامیت ،پاکستانیت اورانسانیت کی اعلیٰ قدروں کوفروغ دینے کیلئے رابعہ رحمن کی سنجیدہ کالم نگاری اورمنفرد شاعری کے ساتھ شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی بازیابی کے سلسلہ میں بھرپور کمٹمنٹ اور گرانقدرخدمات قابل قدر ہیں۔ ہیومن رائٹس موومنٹ کی مرکزی آرگنائزرنامزد ہونے کے بعدرابعہ رحمن نے اپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ قرآن مجیدفرقان حمید کی متعدد آیات میں حقوق العباد کی اہمیت واضح کی گئی اوران کی پاسداری پرزوردیاگیا ہے ،دنیا کی ہرمہذب ریاست کی طرح پاکستان میں بھی طاقتوراورکمزور شہریوں کو �آئین کی روسے مساوی حقوق حاصل ہیں۔شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق پرشب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔انہوں نے کہا کہ ریاست شہریوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت یقینی بنائے،اس سلسلہ میں مزید قوانین بناناہوں گے اورانتہائی منظم آگہی مہم بھی ناگزیر ہے ۔

فاروق مجید
شعبہ نشرواشاعت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *