شہریان لاہورنے تخت لاہورکادھڑن تختہ کردیا۔سرفرازنیازی

تاریخی رائیونڈ مارچ نے بدعنوان مافیا کیخلاف طبل جنگ بجادیا

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ شہریان لاہورنے تخت لاہورکادھڑن تختہ کردیا ۔تاریخی رائیونڈ مارچ نے بدعنوان مافیا کیخلاف طبل جنگ بجادیا ۔ اہلیان رائیونڈ نے بھی ملک میں آئینی تبدیلی اوربے رحم احتساب کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ عنقریب لاہوراوراسلام آباد سے پاناما لیگ کابوریا بستر گول ہوجائے گا۔عوام کوجمہوریت کے تسلسل میں گہری دلچسپی ہے مگروہ بدعنوان حکومت کومزید مہلت دینے کیلئے تیارنہیں۔حکمرانوں کی اقتدارپرگرفت دن بدن ڈھیلی پڑتی جارہی ہے۔قومی لٹیرے اورپاناما چور پاکستانیوں کاپیسہ ہڑپ اورہضم نہیں کرسکتے ۔وہ ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ پاناماشریف کااستعفیٰ لکھا جاچکا بس اعلان ہوناباقی ہے ۔حکمرانوں نے پاکستان کے ناداراورمفلس عوام کابہت خون چوس لیا ،اب حساب اوراحتساب کاوقت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات اپنے وقت پرہوں یانہ ہوں پاناما عناصرکابے رحم احتساب ضرور ہوگا ۔ پاکستان کے لوگ کرپشن کے سدباب اورچوروں کیخلاف منظم آپریشن کیلئے اپنے نڈر اورانتھک کپتان عمران خان کی پشت پرکھڑے ہیں۔ عمران خان نے جس دوٹوک اندازسے پاناما عناصر کے احتسا ب کیلئے آوازاٹھائی اس سے عام پاکستان کاجمہوریت پراعتماد بحال جبکہ ان کاحوصلہ بلندہوا،وہ انصاف اوراحتساب کیلئے آزاد عدلیہ کی طرف امید بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں ۔
میڈیا سیل
pti1news@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *