کلہاڑی بردارمافیا ہمارا راستہ نہیں روک سکتا۔سرفرازنیازی

حکومت کے کنٹینرز کپتان کے ٹائیگرز کوپیش قدمی سے نہیں روک سکتے

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ کلہاڑی بردارمافیا ہمارا راستہ نہیں روک سکتا۔حکومت کے کنٹینرز کپتان عمران خان کے ٹائیگرز کوپیش قدمی سے نہیں روک سکتے۔پاکستانیوں کے سونامی کارخ رائیونڈ کے محلات کی طرف موڑدیا،تبدیلی نوشتہ دیوار ہے ۔نااہل حکمرانوں کے کلہاڑابردار نادان حواری ان کے اقتدارکونہیں بچاسکتے ۔ حکمرانوں کی کلہاڑیاں الٹاان کے اپنے پیروں پرچل جائیں گی۔حکمرانوں کاجبر جمہوری اقداروروایات کی ضد ہے،حکمرانوں کے آمرانہ رویوں سے جمہوریت کے وجود کوشدیدخطرہ ہے۔پی ٹی آئی کوپرامن احتجاج اورمارچ سے ہرگز نہیں روکاجاسکتا۔حکمران جماعت کے کلہاڑی بردارکارکنان ٹائیگرزکومرعوب نہیں کرسکتے۔وہ ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ حکمران جماعت کے کارکنان کی اشتعال انگیز ی پرتعجب ہے،یہ حکمرانوں کے نادان دوست ہیں۔ کنٹینرز کے بل پرحکومت نہیں بچائی جاسکتی ۔ حکمران کانچ کے گھرمیں بیٹھے ہیں وہ دوسروں کوخشت باری پرمجبورنہ کریں۔پی ٹی آئی کی قیادت بھی پرامن احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے اپنے کارکنان کوصبروتحمل کی تلقین کردی ہے مگرہمارے صبروتحمل کاہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت اقتدار بچانے کیلئے جلاؤگھیراؤاورٹکراؤ کی سیاست سے اجتناب کرے ۔جمہوری ادوارمیں اپوزیشن پارٹیاں احتجاج کیا کرتی ہیں مگر آج تک کسی منتخب حکومت کے کارکنان نے اپنے ہاتھوں میں اپوزیشن کوڈرانے یادبانے کیلئے کلہاڑیاں نہیں اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ اگرحکمرانوں کوریاست کے سکیورٹی اداروں پراعتماد نہیں توپھر اقتدارچھوڑدیں ۔پی ٹی آئی کے کارکنان پرامن احتجاج کے حامی ہیں۔انہوں نے کہا کہ افسوس حکمران سانحہ ماڈل ٹاؤن سے کچھ سیکھنے کیلئے تیار نہیں۔کمزورحکمران ایک اورقصاص تحریک کاسامنا نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے نام نہادجانثاراس وقت کہاں تھے جس وقت پرویز مشرف نے جمہوریت پرشب خون ماراتھا ۔ان جانثاروں نے اس وقت کلہاڑیاں کیوں نہیں اٹھائی تھیں جب نوازشریف اورشہبازشریف کوائیرپورٹ سے واپس بھجوادیا گیا تھا ۔

میڈیا سیل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *