بھارتی اشتعال انگیز ی پرپارلیمنٹ کااجلاس ناگزیر ہے۔اشرف بھٹی

ملکی سا لمیت اورقومی مفادات کی یقینی حفاظت کیلئے باہمی مشاورت کی جائے

لاہورنامہ نگاروائس آف سوسائٹی..پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بھارت کی بیجا اشتعال انگیز ی پرپارلیمنٹ کااجلاس ناگزیر ہے، ملکی سا لمیت اورقومی مفادات کی یقینی حفاظت کیلئے باہمی مشاورت کی جائے ۔دفاع وطن کے سلسلہ میں جمہوری قوتوں کے درمیان اتحادویکجہتی خوش آئند ہے ۔اگردشمن نے غیورپاکستانیوں کوللکاراتویقینااسے کراراجواب ملے گا۔بھارت کس بنیادپرپاکستان کاپانی روکے گا،وہ معاہدوں سے انحراف نہیں کرسکتا۔مودی سرکار یہ حقیقت ہرگز نہ بھولے وہ عالمی ضمیر کوجوابدہ ہے۔پاکستان دشمن ملک بھارت کی آبی جارحیت پرخاموش نہیں رہے گا۔وہ نادرآبادمیں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ تنازعات کاپرامن حل بھارت کے اپنے مفاد میں ہے کیونکہ وہ عالمی ضمیر کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا ۔نریندرمودی یادرکھیں اب میں نہ مانوں کی رَٹ نہیں چلے گی ۔پانی بندکرنے کاشوشہ چھوڑکرپاکستان کوالجھایا جبکہ کشمیر ایشوکواب دبایانہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جہدمسلسل اورقربانیوں کے نتیجہ میں کشمیرایشوعالمی سطح پربہت اہمیت اختیارکرگیا ہے ،دنیا بھرسے مہذب افرادکشمیریوں سے اظہارہمدردی اوراظہاریکجہتی کررہے ہیں۔بھارت کی اشتعال انگیزی کے باوجود وہاں سے زرعی مصنوعات درآمدکرنا ہمارے کسان بھائیوں کے ساتھ انتہائی زیادتی ہے ،اس پرپیپلزپارٹی ہرگزخاموش نہیں رہے گی ۔ماضی کی طرح آج بھی جیالے اپنے کسان اورمزدوربھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زرعی انقلاب کیلئے کسانوں کو خاطرخواہ مراعات د یناہوں گی ۔

Azam Ali
Media Cell

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *