میاں سعید کھوکھر ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیف آرگنائزر منتخب

انسانی حقوق کی حفاظت کیلئے جدوجہدکرنابیش قیمت سعادت ہے۔میاں سعیدکھوکھر

ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ سمیت مرکزی ،صوبائی اورضلعی عہدیداران بڑی تعدادمیں شریک ہوئے ۔اجلاس میں بھرپوراتفاق رائے سے پاکستان کے ممتاز قانون دان ،مایہ نازکالم نگاراورقومی اخبار کے چیف ایڈیٹر میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ کوہیومن رائٹس موومنٹ کامرکزی چیف آرگنائز رمنتخب کرلیا گیا،اس انتخاب کے بعد ہیومن رائٹس موومنٹ کے عہدیداران اورکارکنان میں خوشی کی لہردوڑ گئی اورانہوں نے میاں محمدسعید کھوکھر کومبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا ۔ نومنتخب مرکزی چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ کواس منصب پرمنتخب کرنے کیلئے ان کانام سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ نے تجویز کیا جبکہ مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان نے تائید کی جبکہ اس منصب کیلئے کوئی ممبریاصوبائی اورضلعی عہدیدارمیاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ کے مدمقابل نہیں آیا ۔انتخاب کے بعداجلاس میں شریک عہدیداران اورارکان سے خطاب کرتے ہوئے محمدناصراقبال خان اورمحمدرضاایڈووکیٹ نے قومی سیاست،قومی صحافت کے ساتھ ساتھ وکالت اورشہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی بازیابی کے سلسلہ میں میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ کی گرانقدرخدمات کوزبردست الفاظ میں سراہا اوران کے انتخاب کو ہیومن رائٹس موومنٹ کے اغراض ومقاصد کیلئے انتہائی خوش آئندقراردیاگیا۔میاں محمدسعیدکھوکھرایڈووکیٹ نے حلف اٹھانے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامی تعلیمات میں انسانیت اور انسانی حقوق کوبہت اہمیت دی گئی ہے ،میرے نزدیک شہریوں کے انسانی حقوق کی حفاظت کیلئے جدوجہد کرناایک بیش قیمت سعادت اورعبادت ہے ۔اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کسی حکمران یاادارے کوشہریوں کااستحصال اوران کے حقوق سلب کر نے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔

فاروق مجید
شعبہ نشرواشاعت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *