بھارت مودی مائنڈ سیٹ کامتحمل نہیں ہوسکتا ۔محمدناصراقبال خان

پاکستان ناقابل شکست ہے۔رضاایڈووکیٹ ،ندیم اشرف، سلمان پرویز،سرفرازنیازی

ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدورمحمدفاروق چوہان، ندیم اشرف،سلمان پرویز،تنویرخان،میاں زاہدلطیف،مرکزی نائب صدرمحمداکرم رضوی،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدر کراچی یونس میمن، نائب صدر پنجاب احمدبلال ،صدر فیصل آبادندیم مصطفی ،صدر ٹیکسلا سردارمنیراختر،،صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ بھارت مودی مائنڈ سیٹ کامتحمل نہیں ہوسکتا۔مودی نے بھارت کاشیرزاہ بکھیرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔دشمن ملک کے بازوہمارے آزمائے ہوئے ہیں، پاکستان ناقابل شکست ہے ۔پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے ،اس کوترنوالے کی طرح ہڑپ نہیں کیا جاسکتا۔ہم امن پسند ہیں مگردفاع وطن کیلئے مرنے مارنے سے گریزنہیں کریں گے۔ بھارت کسی بھول میں نہ رہے، پاکستان کے مقابلے میں بڑے حجم کازعم اس کیلئے گہرازخم بن جائے گا۔پاکستا ن کے جانبازفوجی اورجانثار عوام 1965ء والی تابناک تاریخ دہرا نے کیلئے بیقرار ہیں ۔ وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کادل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ،بھارت سے مظلوم کشمیریوں کے خون کاحساب ضرورلیاجائے گا۔ اب بات کشمیر کی آزادی پرختم نہیں ہوگی بلکہ خالصتان بھی معرض وجودمیں آئے گا۔انہوں نے کہاکہ نریندرمودی نے انتخابی سیاست کیلئے بھارت کوداؤپرلگادیا ۔اگربھارت کارقبہ زیادہ ہے تودشمن ملک کے مقابلے میں پاکستان کارتبہ بڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جہاں اپنا بھرپوراورکامیاب دفاع کرسکتا ہے وہاں پلٹ کر دشمن ملک پرکاری وارکرنا بھی اسے خوب آتا ہے۔ پاکستان پرجارحیت کی صورت میں بھارت کواس کابھاری خمیازہ بھگتناپڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کسی صورت میں خود کوپاکستان اوربھارت کی دشمنی کی آگ میں نہیں جھونک سکتا۔ نریندر مودی کے جنون اوراس کی شدت پسندی نے بھارت کودنیا میں تنہا کردیا ہے ،روس اورپاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات سے جنوبی ایشیاء میں ایک نیا دورشروع ہوگا۔
فاروق مجید
شعبہ نشرواشاعت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *