وی آئی پی کلچر نے اخلاقیات کاکچراکردیا۔ احمدبلال

طبقاتی نظام کے بوجھ سے اسلامی اورانسانی قدریں تباہ ہوگئیں

ہیومن رائٹس موومنٹ کے صوبائی نائب صدر پنجاب احمدبلال نے کہا کہ اسلامی ریاست پاکستان اقلیتوں کیلئے جنت ہے ۔مسیحیوں ،ہندؤں اورسکھوں سمیت دوسری اقلیت کے لوگ بھی خوش اورخوشحال ہیں اورانہیں مذہبی رسومات کے سلسلہ میں بھرپورآزادی دستیاب ہے۔پاکستان میں اقلیتوں کی عبادت گاہیں پوری طرح محفوظ ہیں۔قیام پاکستان اوراستحکام پاکستان میں مسیحیوں کی گرانقدرخدمات کوفراموش نہیں کیا جاسکتا۔ وی آئی پی کلچر نے اخلاقیات کا کچر اکردیا،اسلام میں سرمایہ داروں یاحکمرانوں نہیں بلکہ متقی اورپرہیزگارو ں کوعام افرادپرفضیلت دی گئی ہے۔ عوام کویرغمال بنانے اوران کے حقوق سلب کرنے کیلئے شعبدہ بازی اورلفاظی کے جال بچھائے جاتے ہیں لہٰذاء وہ چوکنا رہیں۔ اشرافیہ کے بنائے طبقاتی نظام نے اسلامی اورانسانی قدروں کوتباہ وبربادکردیا ۔روشن مستقبل کیلئے برداشت ،رواداری اورمساوات کوفروغ دیاجائے۔ اپنے ایک بیان میں احمدبلال نے مزید کہا کہ تبدیلی کیلئے دکانیں نہیں زبانیں بندکرناہوں گی،بدعنوانی کی طرح بدزبانی بھی ایک بدترین سماجی برائی ہے۔بعض وفاقی وصوبائی وزراء کواخلاقی تربیت کی اشدضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے ایک دوسرے کی ذاتیات پرحملے عوام کوسیاست سے متنفرکردیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی حقوق کی بازیابی کاراستہ ان کی سیاسی بیداری سے ہوکرجاتا ہے ۔عوام میں سیاسی شعور بیدارہونامثبت پیشرفت ہے جبکہ اس کے مختلف مظاہرے خوش آئند ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کواقتدارکیلئے استعمال اوربعدمیں ان کااستحصال کیا جاتا ہے ۔ ریاست کی سا لمیت اوراس کے قومی مفادات کی حفاظت کیلئے عوام کے ووٹ کادرست استعمال اہمیت کاحامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگرعوام کوجمہوریت کے ثمرات کی فراہمی یقینی بنائی جاتی تودھرنے اورشہربندکرنے کی ضرورت پیش نہ آتی ۔اگربدعنوان سیاستدان نظریہ ضرورت کے تحت اپنے بچاؤ کیلئے اکٹھے ہوسکتے ہیں توعوام کیوں متحد نہیں ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں رائج فرسودہ نظام کی تبدیلی کے بغیر عوام شریک اقتدارنہیں ہو سکتے ۔ریاست ،سیاست ،معیشت اورجمہوریت کوسرمایہ داروں کے چنگل سے چھڑاناہوگا۔

امجد عباس
شعبہ نشرواشاعت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *