پاناما لیگ کا دھڑن تختہ کسی وقت بھی ہوسکتا ہے۔اشرف بھٹی

قومی لٹیرے اورپاناما چور پاکستانیوں کاپیسہ ہڑپ اورہضم نہیں کرسکتے

لاہور(نامہ نگار).پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پاناما لیگ کا دھڑن تختہ کسی وقت بھی ہوسکتا ہے۔عوام کوجمہوریت کے تسلسل میں گہری دلچسپی ہے مگرحکومت کیلئے ان کے دل میں کوئی ہمدردی نہیں۔حکمرانوں کی اقتدارپرگرفت دن بدن ڈھیلی پڑتی جارہی ہے۔قومی لٹیرے اورپاناما چور پاکستانیوں کاپیسہ ہڑپ اورہضم نہیں کرسکتے ۔پاناماشریف کااستعفیٰ نوشتہ دیوار ہے ۔حکمرانوں نے پاکستان کے ناداراورمفلس عوام کابہت خون چوس لیا ،اب حساب اوراحتساب کاوقت ہے ۔پاکستان میں انتخابات اپنے وقت پرہوں یانہ ہوں پاناما عناصرکابے رحم احتساب ضرور ہوگا ۔ وہ خدابخش کالونی میں ا پنے ڈیرے پرکارکنان کے ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ پاکستان کے لوگ کرپشن کے سدباب اورچوروں کیخلاف منظم آپریشن کیلئے پیپلزپارٹی کی قیادت کی پشت پرکھڑے ہیں۔بلاول بھٹو نے جس اندازسے پاناما عناصر کے احتسا ب کیلئے آوازاٹھائی اس سے عام پاکستان کاجمہوریت پراعتماد بحال جبکہ ان کاحوصلہ بلندہوا ۔انہوں نے کہا کہ شہرقائدؒ کی طرح عنقریت شہرلاہور سے بھی پیپلزپارٹی کی کامیابی کاڈنکا بجے گااورجیالے پھر سے لاہور سے تاریخی کامیابیوں کاجشن منائیں گے۔

Azam Ali
Media Cell

One Response to پاناما لیگ کا دھڑن تختہ کسی وقت بھی ہوسکتا ہے۔اشرف بھٹی

  1. Rana Islam says:

    Hahahahaha bohat dalair ho bhai, ppp ko ab bhi support kar rahay ho. Dhatai ki had hoti hai

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *