کیا پانامالیگ کلہاڑیوں سے فیصلے کرے گی۔اشرف بھٹی

لاہورنامہ نگار وائس آف سوسائٹی..پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ کیا پاناما لیگ کلہاڑیوں اورگنڈاسوں سے فیصلے کرے گی۔پیپلزپارٹی کی اصولی اورتعمیری سیاست کاجواب ہماری قیادت کیخلاف بدزبانی سے دیاجارہا ہے۔حکمران فوری طورپر ہماری قیادت پرکیچڑاچھالنا بندکردیں ۔حکمران جماعت کے مسلح کارکنان کوطاقت کامظاہرہ کرنے کی اجازت کس نے دی ۔کیا ملک میں شریف برادران کافرمان چلے گایاآئین کی حکمرانی ہوگی ۔جمہوری قوتوں کے درمیان تصادم کی فضا سے جمہوریت ڈی ریل ہوسکتی ہے۔شریف برادران آمروں کاانجام یادرکھیں اوراپنے کلہاڑی بردارکارکنان کولگام دیں۔ایٹمی پاکستان اورپاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو اوربینظیر بھٹوکوشہید کردیا گیا مگرآج تک کسی جیالے نے اپنے ہاتھوں میں کلہاڑی نہیں اٹھائی تھی کیونکہ ہم نے ا س ملک کے آئین اورقانون پر کبھی عدم اعتماد نہیں کیا۔وہ ایک کنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ حکمرانوں کے کلہاڑی بردار حواری قوم کوکیا پیغام دے رہے ہیں۔حکمران جمہوریت کی نازک شاخ پربیٹھ کراسے کلہاڑیوں سے کیوں کاٹ رہے ہیں۔پیپلزپارٹی نے پاکستان میں جمہوریت کواپنے خون سے سینچا ہے ،ہم سے زیادہ جمہوریت کی قدروقیمت سے کوئی واقف نہیں۔انہوں نے کہا کہ کیانواز حکومت پرتنقید کی سزاموت ہے ،کیا عوام کاپرامن احتجاج کرنے کاحق سلب کرلیا گیا ۔حکمران جماعت کی ایک ریلی میں اسلحہ کی نمائش کرنیوالے جبکہ کلہاڑی بردارکارکنان کی عدم گرفتاری ایک بڑاسوالیہ نشان ہے ۔انہوں نے کہا کہ کیا جمہوری ادوارمیں اپوزیشن پارٹیوں کے کارکنان کو ڈرایادھمکایاجاتا ہے ،کیا ان کی ٹانگیں توڑنے سے جمہوریت کو مضبوطی ملے گی ۔خدارا حکومت ہوش سے کام لے جبکہ ریاست اورجمہوریت کوخونیں تصادم سے بچائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *