پارلیمنٹ یاپارلیمنٹرین آئین سے ماورا نہیں۔محمدناصراقبال خان

آئین سپریم ہے ۔رضاایڈووکیٹ،فاروق چوہان ،ندیم اشرف، سلمان پرویزہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدورمحمدفاروق چوہان، ندیم اشرف،سلمان پرویز،آصف چٹھہ،تنویرخان،میاں زاہدلطیف،مرکزی نائب صدرمحمداکرم رضوی،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدر کراچی یونس میمن، صدرپنجاب محمد یونس ملک ، ،صدر فیصل آبادندیم مصطفی ،صدر ٹیکسلا سردارمنیراختر،،صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ یاپارلیمنٹرین آئین سے ماورا نہیں،آئین سپریم ہے۔ سیاسی اشرافیہ احتساب سے مستثنیٰ نہیں، آئین کوموم کی ناک بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔اسلامی ریاست میں اسلامی تعلیمات سے متصادم فیصلے تسلیم نہیں کئے جاسکتے ،اسلام نے کسی ملزم کواستثنیٰ نہیں دیا۔کراچی میں ایک ملزم کی گرفتاری پروزیراعظم کی براہ راست مداخلت اوروزیراعلیٰ سندھ کے حکم پراس ملزم کی فوری رہائی ایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔پاکستان میں قانون کاکوڑاصرف کمزوروں پرکیوں برستا ہے ،طاقتورملزم اس کی زدمیں کیوں نہیں آتے۔کوئی پارلیمنٹ کی آڑمیں اداروں اوراہلکاروں کویرغمال نہیں بناسکتا۔ آئین اورقانون نے پولیس کو جو مینڈیٹ دیا ہے وہ اس کے مطابق کام کرے گی ۔وہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ سرکاری ادارے اوراہلکار حکومت نہیں ریاست کے ساتھ وفادارہوتے ہیں۔کوئی سرکاری اہلکارکسی ملزم کاملازم نہیں ،قانون کامحافظ ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون شکنی کر نیوالے عناصر کوقانون کے شکنجے سے کوئی نہیں بچاسکتا ۔اگرآئین بنانے والے اس کی پاسداری نہیں کریں گے توپھرکون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی سمیت مجرمانہ سرگرمیوں کے سدباب کیلئے اداروں کوآزاد کیا جائے ورنہ مجرم قید نہیں ہوں گے۔سیاسی مداخلت نے پولیس کوناکارہ کردیا،پولیس کلچر کی تبدیلی کیلئے سیاسی کلچر اورسیاستدانوں کامائنڈسیٹ بدلنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ کسی گرفتارملزم یامجرم کی رہائی عدالت کا اختیار ہے ،کوئی وزیراعظم یاوزیراعلیٰ کسی ملزم کوچھوڑنے کاحکم نہیں دے سکتا۔پچھلے دنوں کراچی میں جوکچھ ہوا وہ آئین اورقانون کی بالادستی کوبلڈوزکرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کی پاسداری کاحلف اٹھانے والے حکمران اورمنتخب نمائندے دھڑلے سے قانون شکنی کاارتکاب کرتے ہیں کیونکہ یہ قانون سے نہیں ڈرتے ۔حکمرانوں کاآناجانالگارہتا ہے مگرآئین اورقانون روزروزنہیں بنتا لہٰذاء حکمران آئین اورعوام کوجوابدہ ہیں۔
فاروق مجید
شعبہ نشرواشاعت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *